مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 103 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 103

۱۰۳ مضامین بشیر زمانہ میں چونکہ ایمان کا معیار بہت گرا ہوا ہے۔اس لئے ایسے لوگوں کو مومنین کی جماعت میں شمار کر لیا جاتا ہے اور منافق صرف اس شخص کا نام رکھا جاتا ہے کہ جو دل میں تو کا فر ہو مگر ظاہر اپنے آپ کو مومن کرے۔بہر حال جیسا کہ قرائن سے پتہ لگتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں جو منافق کا لفظ استعمال ہوا ہے اس سے ایسا شخص مراد ہے کہ جس کا ایمان اس کے اعمال پر اثر پیدا نہ کر سکے اور ظاہر ہے کہ ایسا شخص جو شعار اسلام کو ترک کر کے آرام طلبی اور عیش وعشرت میں زندگی بسر کرنے کی وجہ سے فربہ ہوتا جا تا ہو اس کا ایمان ضرور اس موخر الذکرفتم میں داخل سمجھا جاتا ہے۔والله اعلم ولا علم لنا الا ما علمتنا - : مطبوعه الفضل ۳ ستمبر ۱۹۲۶ء