میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 79
67 گا کیونکہ آپ کے کام کے متعلق خفیہ خفیہ کچھ درخواستیں حضور کی خدمت میں پہنچی ہوئی ہیں کہ ان کا کام اور اثر بہت اچھا ہے لہذا انہیں ابھی واپس نہ بلایا جائے۔مجھے آگرہ سنٹر سے بھی چٹھی موصول ہوئی کہ آپ بہت جلد اگرہ پہنچ جائیں تا آپ کو قادیان واپس بھجوایا جا سکے۔ایک طرف مجھے قادیان جانے کی بہت خوشی تھی اور دوسری طرف ان لوگوں کی محبت کی وجہ سے ان لوگوں سے علیحدہ ہونے کا غم۔گاؤں کے سب مرد اور عورتیں مع میرے شاگردوں کے مجھے رخصت کرنے کے لئے جمع تھے اور رو رہے تھے کہ معلوم نہیں کہ کب ملاقات ہو۔میرے ہمراہی میرا بستر بوریا اٹھا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا خصوصی حکم سر ابھی کچھ دور کی گئے تھے کہ پڑھ چٹھی رساں مل گیا اور اس نے ایک لفافہ دیا جس میں یہ لکھا تھا کہ حضور کی طرف سے یہ حکم آیا ہے کہ محمد حسین صاحب تا حکم ثانی اسی علاقہ میں رہیں۔مجھے یہ حکم کر کچھ تو اس بات کا غم ہوا کہ اپنے گھر واپس جا رہا تھا لیکن رکنا پڑا ہے اور خوشی اس بات کی کہ حضور کی جناب سے مجھے یہ حکم ملا ہے۔زہے قسمت میں نے سب دوستوں کو چٹھی پڑھ کر سنائی اور سب دوست یہ سن کر بہت خوش ہوئے۔سامان اٹھایا اور واپس اسی جگہ پہنچے۔میں نے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا۔چند دنوں کے بعد اگرہ سے قاضی محمد عبد اللہ صاحب کی چٹھی موصول ہوئی کہ آپ کو میں روپے ماہوار الاؤنس ملے گا۔پڑھ کر سخت فکر دامنگیر ہوا کہ گھر کیا بھیجوں گا اور خود کیا کھاؤں گا مگر ساتھ ہی یہ خیال بھی پیدا ہوا کہ میں نے اپنی مرضی سے تین ماہ خدا کی راہ میں وقف کئے تھے اور اب حضور کے حکم کے تحت رہنا پڑا ہے۔اگر اس عرصہ میں کچھ قرض بھی لینا پڑا تو خدا تعالٰی ضرور ہماری مدد فرمائے گا۔گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے غرضیکہ دل کو تسلی دی اور مطمئن ہو کر پوری مستعدی سے کام شروع کر