میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 77
65 کلی توڑ" ہیں یعنی کوئی کام نہیں کر سکتے۔ایک دن بعد نماز فجر یہی وکیل صاحب اچانک بذریعہ یکہ چوپال پہنچ گئے۔میں اس وقت بچوں کو قرآن کریم پڑھا رہا تھا اور سب بچے بڑے زور شور سے پڑھ رہے تھے۔میں نے ان سے ملاقات کی۔وہ جان محمد خان صاحب رئیس اور بھیجو خان صاحب نمبردار کو لیکر علیحدہ چلے گئے اور ان سے کچھ باتیں دریافت کیں اور پھر واپس آکر میرے ساتھ باتیں کرنے لگے۔کہنے لگے مجھے از حد خوشی ہوئی ہے۔میں آپ کے کام اور اخلاق کے بارے میں آپ کی عدم موجودگی میں بھی اچھی تحقیق کر چکا ہوں اور آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔اور پوچھنے لگے کہ آپ کے پاس کیا کوئی کاپی ہے؟ میں نے انہیں کاپی دی۔انہوں نے اسپر لکھ دیا کہ میں فلاں تاریخ کو نگلہ گھنو میں اچانک پہنچا اور مکرم مولوی محمد حسین صاحب کا کام دیکھ کر اور اہل دیہہ سے حالات دریافت کر کے مجھے اتنی خوشی ہوئی جو بیان سے باہر ہے۔اس علاقہ کے لئے مولوی صاحب نہایت موزوں ہیں اگر کچھ عرصہ یہ ان لوگوں میں مزید رہیں تو یہاں کے رہنے والوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔اہل دیہہ ان سے بہت خوش ہیں۔میں مولوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد دیتا ہوں۔اگر اسی طرح مستعدی سے کام ہو تا رہا تو بچے تعلیم حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے"۔والسلام نذیر احمد وکیل جے پور ۲۱/۵/۲۳ حال نگلہ گھنو۔میں نے اس سرٹیفکیٹ کی ایک نقل آگرہ روانہ کردی۔بعدۀ ارد گرد کے دیہات لوہاری گومیٹہ ، ہیکہ ھوڑا، مجمولہ ، نگہ امر سنگھ، گڑھی ، دھروی، علی گنج رانی کارامپور بوپارہ وغیرہ کا دورہ کرنا شروع کر دیا۔لوہاری گاؤں میں ہمارے ایک مبلغ مولوی واپس قادیان جانے کی تیاری عبد الخالق صاحب بڑی محنت سے کام کر رہے تھے۔وہ ان دنوں احمد نگر ضلع جھنگ کے صدر ہیں۔انہوں نے مجھ سے مشورہ کئے