مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن

by Other Authors

Page 8 of 25

مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن — Page 8

دم چھلے کی حیثیت سے عرض کیا کہ رابطہ عالم اسلامی اور ”دار الافتاء “ سعودی عرب کے تعاون سے اس نے یورپ، مشرقی و مغربی افریقہ اور مشرق وسطی کے جو دورے (احمدیوں کے خلاف) کئے ان کی مفصل رپورٹیں اور اہم تجاویز سعودی حکومت کے ان اداروں کو دی جاچکی ہیں “۔(صفحہ ۶)۔آخر میں کاسہ گدائی لئے ہوئے ڈاکٹر عبد اللہ بن زاید کی خدمت اقدس میں اپنے منصوبہ “ کے متعلق عاجزانه درخواست کی کہ حضور اس کے لئے معقول سرمایہ اور وسائل کی ضرورت سپاسنامہ صفحہ سے مطبوعہ ڈیلی بزنس پریس فیصل آباد) 66 ہے۔پنجاب اسمبلی میں انسانیت سوز مظاہرہ چنیوٹی صاحب اب پورے طور پر غلام اللہ خانی" رنگ میں رنگین ہو چکے تھے۔بزنس میں ان کی چانکیائی روح انہیں پنجاب اسمبلی میں بھی لے آئی تا پاکستان کے عوام میں شہرت حاصل کرنے کے علاوہ مزید دولت پیدا کر سکیں۔حالانکہ اسلامی نقطہ نگاہ سے کسی قسم کی عہدہ طلبی نالائقی کی کھلی علامہ علامت ہے۔چنا آنحضرت خاتم الانبیاء ﷺ کا واضح ارشاد ہے کہ : انا و الله لا تُوَلّى على هذا العمل احداً سأله ولا احدا حرص عليه“۔(مسلم کتاب الامارۃ۔راوی ابو موسیٰ) خدا کی قسم ہم اس حکومت کے کسی منصب پر کسی ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا طالب ہو اور نہ کسی ایسے شخص کو جو اس کا حریص ہو۔پنجاب اسمبلی میں رسول اللہ کے اس گستاخ و نا فرمان کا کردار ایسا اخلاق سوز تھا کہ اس کے مذہبی کاروبار میں شریک بھی مجسم احتجاج بن گئے۔چنانچہ مجلس دعوت 8