حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 47
50 سیرت کے مختلف پہلو آپ وقت کی پابندی سختی سے کرتے تھے۔کیا جماعت کے کام کیا گھر کے کبھی کوئی نماز نہیں جو اول وقت اور خشوع و خضوع کے ساتھ نہ پڑھی ہو۔عصر کی نماز گھر ا کثر پڑھ کر باہر جاتے اور مغرب کے بعد بیت الذکر سے واپس آتے۔ہمیشہ مشہدی پگڑی باندھتے۔کبھی بھی بغیر پگڑی نماز گھر میں نہیں ادا کی۔قرآن کریم سے بے پناہ عشق کرتے اور کثرت سے تلاوت کرتے۔باوجود بڑھاپے اور کمزوری صحت کے جب کبھی کوئی مربی سلسلہ یا جامعہ احمدیہ کے طالب علم تشریف لاتے تو خود ساتھ جا کر جہلم کے اہم مقامات خاص طور پر عدالت اور کوٹھی مقدمہ کرم دین بھیں والے کے سلسلہ میں حضرت اقدس جہاں تشریف فرما ہوئے تھے دکھاتے۔کئی بیوہ عورتوں کی گھر والوں کے علم کے بغیر مدد کرتے تھے اور اپنی زمین کی گندم وغیرہ بھی اکثر غیر احمدی عزیزوں کے گھروں میں پہنچاتے تھے۔آپ کی نواسی تحریر کرتی ہیں کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا تو نا نا جان کو سرائے عالمگیر فوجی کالج میں صوبیدار کوارٹر ماسٹر کی حیثیت سے فوجی وردی میں دیکھا۔ہر جمعہ با قاعدگی سے جہلم سائیکل پر نماز جمعہ پڑھانے آتے تھے ریٹائرڈ ہونے کے بعد باغ محلہ شہر جہلم میں تادمِ آخر ر ہائش رہی۔چھریاں مل کر تیز کی جاتی ہیں آپ کی صاحبزادی تحریر کرتی ہیں ایک دن سرائے عالمگیر سے چوہدری عبدالقیوم صاحب کی اہلیہ حفیظ بیگم جو وہاں کی صدر ر ہیں اور چوہدری مبارک مصلح الدین احمد صاحب کی