حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 45 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 45

48 فاضل بھی کیا۔حضرت صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب کی وجہ سے فوج کی پنجاب رجمنٹ میں گئے۔ملایا، پونا اور دوسرے اس قسم کے شہروں میں فوج کے ساتھ رہے اور ان شہروں کے کئی واقعات سانپ وغیرہ کے سناتے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر بچاتا تھا۔خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت آپ نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ خدمت دین میں گزارا۔وفات تک آپ امیر جماعت احمدیہ جہلم کے طور پر کام کرتے رہے۔آپ نہایت متقی ، پرہیز گار، مہمان نواز اور دعا گو بزرگ تھے۔آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خاندان سے بہت محبت تھی۔اس بارہ میں آپ کی نواسی تحریر کرتی ہیں۔امیر ضلع ہونے کی وجہ سے خطوط بہت لکھا کرتے تھے اور مجھے بھی لکھنے کا موقع ملتا تھا۔ایک خط جس سے حضرت اقدس کی پاکیزہ اولاد کے ساتھ بے پناہ عشق و محبت معلوم ہوئی وہ تھا جو آپ نے خاکسار سے حضرت میاں بشیر احمد صاحب کے نام لکھوایا۔جو مجھے پہلی دفعہ حضرت صاحب اور ان کی پاکیزہ اولاد کے ساتھ اپنی شدید محبت پیدا کرنے کا موجب ہوا۔ان لمحات کو میں آج بھی یاد کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔“ قادیان والے مرزا سے دانے لو ایک ایمان افروز واقعہ آپ کی صاحبزادی یوں تحریر کرتی ہیں۔یہ واقعہ ابا جی کی زبانی بیان کرتی ہوں۔مجھے بتایا والد صاحب کی وفات کے بعد والدہ صاحبہ نے کہ مجھے خادم کے ہمراہ اپنے گاؤں بوریاں والی لالہ جی کے پاس زمین کے دانے لینے کے لئے بھیجا۔والدہ صاحبہ نے