حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 43 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 43

46 حضرت مولوی عبد المغنی صاحب مولوی برہان الدین جہلمی صاحب کو خدا تعالیٰ نے ایک بیٹے حضرت مولوی عبد المغنی صاحب سے نوازہ تھا جو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔آپ اپنی وفات تک جماعت احمد یہ ضلع جہلم کے امیر جماعت رہے۔حضرت مولوی عبد المغنی صاحب کو یہ خاص اعزاز حاصل ہے کہ اپنے والد محترم کے ساتھ صحابہ 313 میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کا نام یوں درج فرمایا ہے۔پیدائش 190 - عبدالمغنی صاحب فرزند رشید مولوی برہان الدین صاحب جہلمی (ضمیمہ رساله انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 ص 327) حضرت مولوی عبد المغنی صاحب کی پیدائش 1890 ء میں ہوئی۔آپ سات ماہ کے پیدا ہوئے۔آپ کی والدہ نے آپ کو کنویں کی لوہے کی ٹنڈ میں روئی میں لپیٹ کر کچھ عرصہ رکھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات کا ایک واقعہ آپ کی نواسی آپ ہی کی زبانی یہ واقعہ تحریر کرتی ہیں کہ جب آپ کی عمر گیارہ بارہ سال کی تھی۔والد صاحب تو احمدیت کے عشق میں دعوت الی اللہ کے لیے گاؤں گاؤں پھرتے رہتے تھے۔ایک دفعہ چھ ماہ ہو گئے تو والدہ کہنے لگیں چلو متنی قادیان چلیں وہیں پتہ چلے گا۔میٹھی روٹیاں