حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 41
44 تعالیٰ بہتر جانتا ہے بعض بعض سے محبت اور انقطاع الی اللہ اور سرگرمی دین میں سبقت لے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضا کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔“ ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 ص: 325) آپ 313 میں سے ان چند خوش نصیب اور منفر د صحابہ میں سے ہیں جن کی اولا د کو بھی اس فہرست میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔چنانچہ آپ کے صاحبزادے حضرت مولوی عبد المغنی صاحب کا نام 313 اصحاب کی فہرست میں 190 نمبر پر ہے۔190 - عبد المغنی صاحب فرزند رشید مولوی برہان الدین صاحب جہلمی (ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 ص: 327) آپ کو براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قرآن کریم پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔حضور خو دفرماتے ہیں کہ مجھ سے قرآن شریف پڑھا۔“ (الحکم 7 جنوری 1909ء ص 13) حضرت مولوی صاحب کو ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت نہ تھی بلکہ خود حضور نے بھی اپنی محبت کا اظہار متعدد دفعہ فرمایا: مولوی صاحب آپ کے آنے پر مجھے آرام آتا ہے۔“ ایک اور جگہ فرمایا: انصار اللہ ستمبر 1977 ، صفحہ 12) ”مولوی صاحب آپ قادیان آجائیں آپ کی ضروریات کے ہم ذمہ دار ہونگے۔“ انصار اللہ ستمبر 1977ء صفحہ 14)