حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 27
30 سیرت کے مختلف پہلو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیگر رفقاء کی طرح حضرت مولانا برہان الدین جہلمی صاحب کی سیرت بھی ایک طرف اعلیٰ صفات سے مالا مال اور دوسری طرف ایک منفردشان کی حامل ہے۔مختلف حوالوں سے جو واقعات معلوم ہوئے ہیں ان کا ذکر یکجا طور پر یہاں کرنے سے جو شخصیت ہمارے سامنے حضرت مولوی صاحب کی ابھرتی ہے، اس میں ایک طرف سادگی ، عاجزی، اخلاص و وفا اور تو کل علی اللہ کا مخصوص رنگ نظر آتا ہے تو دوسری طرف خدمت میں جنون اور طبیعت میں شائستگی بھی نمایاں ہے۔الغرض آپ عالم باعمل تھے ، جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیروی اور اطاعت نے چار چاند لگا دیئے۔وو پامائے پا“ حضرت مولانا برہان الدین جہلمی صاحب بیعت کے بعد ا کثر قادیان آیا کرتے تھے۔اگر حضور قادیان میں موجود نہ ہوتے تو آپ وہیں پہنچ جاتے جہاں آپ تشریف لے جاتے۔چنانچہ 1904ء میں آپ جب سیالکوٹ گئے ہوئے تھے تو مولوی صاحب بھی وہاں پہنچ گئے۔سیالکوٹ کا واقعہ ہے۔آپ حضور کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ کسی عورت نے کھڑکی سے حضرت اقدس پر راکھ پھینکی۔حضور تو آگے گزر گئے اور راکھ مولوی صاحب کے سر پر