مودودی شہ پارے — Page 9
" نصر کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔جس میں تقریبا ایک سو میں الفاظ کی تشریح مولانا مودودی صاحب اور اُن کے رفقاء کے مستند لٹریچر سے جمع کر دی گئی ہے۔بالفاظ دیگر یہ مودودی جماعت کی صالح ڈکشنری ہے۔جس کے سرسری اور یکجائی مطالعہ ہی سے یہ امر بالکل عیاں ہو جائے گا۔کہ کس طرح مولانا صاحب نے تجدد پسندی کی آڑ میں اسلام کے حقیقی خدو خال کو بالکل مسح کر کے رکھ دیا ہے۔اور اسے ایک ایسے ازم کی شکل دے دی ہے۔جو کمیونزم اور فاشزم سے بھی زیادہ بھیانک ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت نه صرف صحیح اسلامی نظام کے لئے بلکہ ملک و قوم کے تمام اسلام پسند طبقوں کے لئے ہمیشہ ایک زبر دست خطرہ ثابت ہوئی۔خصوصا ملکی انتخابات کے بر مرحلہ پر اس کی خلاف شریعت او را من شکن اور اخلاق سوز L