مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 613 of 632

مسیحی انفاس — Page 613

شکریہ احباب کتاب ہذا کی ترتیب و تالیف کے سلسلہ میں خاکسار کی بہت سے مہربان دوستوں اور بزرگوں نے مدد اور راہنمائی کی۔خاکسار دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے فجزاهم اللہ احسن الجزاء - محترم غلام احمد خادم صاحب مبلغ سلسلہ سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ الار و انجیر یانے اس کتاب کی پروف ریڈنگ کا کام بڑی محبت، محنت اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔مکرم عبادہ بر بوش صاحب نے عربی اقتباسات ٹائپ کئے، برادرم مکرم ارشد علی چوہدری صاحب نے انڈیکس کی تیاری میں معاونت کی اور مکرم و محترم لیق احمد طاہر صاحب مبلغ سلسلہ نے ایک حصہ کی ٹائپنگ کر کے اس کتاب کو بر وقت مکمل کرنے میں خاکسار کی مدد فرمائی۔مکرم صفدر حسین عباسی صاحب جنرل منیجر رقیم پریس نے کتاب کی طباعت کے لئے تیاری کے سلسلہ میں نہ صرف فنی لحاظ سے نہایت مفید مشوروں سے نواز ابلکہ اس سلسلہ میں خاکسار کی ہر ضرورت کا خیال بھی رکھا۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء دے خاکسار کا دل ان سب کے لئے جذبات تشکر سے معمور ہے۔خاکسار اپنی اہلیہ محترمہ کا تہ دل سے مشکور ہے۔اس کتاب کی تیاری میں ان کی معاونت کا بہت بڑا حصہ ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے خاص فضلوں اور دائمی خوشیوں سے بڑا نوازے۔علاوہ ازیں بہت سے دوست ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں عملاً و قولاً خاکسار کا ساتھ دیا، خاکسار ان سب کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم عطا کرے۔خاکسار المولف ہادی علی چوہدری مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ ۶۱۳