مسیحی انفاس — Page 577
022 نزول کے وقت بعض پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑے جائیں گے یعنی بعض پر عذار نازل کرنے کے لئے حجت قائم ہو جائے گی گویاوہ پکڑے گئے اور بعض نجات پانے کے لئے استحقاق حاصل کر لیں گے گویا نجات پاگئے۔ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۲ ۴۱۵ وإني رأيت عيسى عليه السلام مراراً في المنام، ومراراً في الحالة كالكشفية۔وقد أكل معي على مائدة واحدة ورئيته مرة واستفسرته مما وقع قومه فيه فاستوى عليه الدهش وذكر عظمة الله وطفق يسبح ويقدس وأشار إلى الأرض وقال إنما أنا حضرت مع كوريا ميں تُرابي وبري مما يقولون۔فرأيته كالمنكسرين المتواضعين ورأيته مرة أخرى عیسائیت کے موجودہ فتنہ سے بیزار دیکھا قائما على عتبة بابي وفي يده قرطاس كصحيفة فألقى قلبي أن فيها أسماء عباد يحبون الله ويحبهم وبيان مراتب قربهم عند الله فقرءتها، فإذا في آخرها مكتوب من الله تعالى في مرتبتي عند ربي هو مني بمنزلة توحيدي وتفريدي۔فكاد أن يعرف بين الناس هذا ما رأيت ويكفيك إن كنت من الطالبين۔لا يقال ترجمہ :- اور میں نے بارہا عیسی علیہ السّلام کو خواب میں دیکھا اور بارہا کشفی حالت میں ملاقات ہوئی اور ایک ہی خوان میں میرے ساتھ اس نے کھایا اور ایک دفعہ میں نے اس کو دیکھا اور اس فتنہ کے بارے میں پوچھا جس میں اس کی قوم مبتلا ہو گئی ہے پس اس پر دہشت غالب ہو گئی اور خدا تعالیٰ کی عظمت کا اس نے ذکر کیا اور اس کی تسبیح اور تقدیس میں لگ گیا اور زمین کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں تو صرف خاکی ہوں اور ان تہمتوں سے بری ہوں جو مجھ پر لگائی جاتی ہیں پس میں نے اس کو ایک متواضع اور کسر نفسی کرنے والا آدمی پایا۔اور ایک مرتبہ میں نے اس کو دیکھا کہ میرے دروازہ کی دہلیز پر کھڑا ہے اور ایک کاغذ خط کی طرح اس کے ہاتھ میں ہے سو میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس خط میں ان لوگوں کے نام درج ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کو دوست رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ انہیں دوست رکھتا ہے اور اس میں ان کے مراتب قرب کا بیان ہے جو عند اللہ ان کو حاصل ہیں پس میں نے اس خط کو پڑھا سو کیا دیکھتا ہوں کہ اس کے آخر میں میرے مرتبہ کی نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے