مسیحی انفاس — Page 575
۵۷۵ حضرت مسیح علیہ السلام اپنے جلال سے آوے گا اور سیب پاک فرشتے اس کے ساتھ ہوں گے یہ در حقیقت اس کی حضرت مسیح موعود دنیا سے متعلق نہیں بلکہ اس قسم کا آنا اس دنیا کے قطع سلسلہ کے بعد ہے جو حشر اجساد کے بارہ میں پیش گوئی کے بعد وقوع میں آوے گا۔جب ہر یک مقدس نبی اپنے جلال میں ظہور کرے گا اور اپنی امت کے راست بازوں کو خوشخبری دے گا اور نافرمانوں کو ملزم کرے گا لیکن انہی آیات میں مسیح نے بتلادیا کہ میرا آنا غریبی کی حالت میں بھی ہو گا۔جیسا کہ انجیل کی چوستیسویں آیت میں لکھا ہے۔اے میرے باپ کے مبارک لوگو ! اس بادشاہت کو جو دنیا کی بنیاد ڈالنے سے تمہارے لئے تیار کی گئی میراث میں لو۔کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایامیں پیا سا تھا تم نے مجھے پانی پلایا میں پردیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں اتارا نگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔بیمار تھا تم نے میری عیادت کی۔قید میں تھا تم میرے پاس آئے۔راست باز سے جواب میں کہیں گے۔اے خداوند کب ہم نے تجھے بھوکا دیکھا اور کھاناکھلایا یا پیا س اور پانی پلایا۔کب ہم نے تجھے پر دیسی دیکھا اور اپنے گھر میں اتارا یا نگا تھا اور کپڑا پہنایا۔ہم کب تجھے بیمار اور قید میں دیکھ کر تجھ پاس آئے۔تب بادشاہان سے جواب میں کہے گا۔میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ کیا تو میرے ساتھ کیا۔تب وہ بائیں طرف والوں سے بھی کہے گا۔اے ملعونو! میرے سامنے سے اس ہمیشہ کی آگ میں جاؤ جو شیطان اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔کیونکہ میں بھو کا تھا پر تم نے مجھے کھانے کو نہ دیا۔پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔پر دیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں نہ اتارا۔نگا تھا تم نے مجھے کپڑا نہ پہنایا۔بیمار اور قید میں تھا تم نے میری خبر نہ لی۔تب وے بھی جواب میں اسے کہیں گے اے خداوند کب ہم نے تجھے بھو کایا یا سایا پر دیسی یا نگ یا بیمار یا قیدی دیکھا اور تیری خدمت نہ کی۔تب وہ انہیں جواب میں کہے گا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ نہ کیا تو میرے ساتھ بھی نہ کیا۔اور وہ ہمیشہ کے عذاب میں جائیں گے پر راست باز ہمیشہ کی زندگی میں۔اب غور کرنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ مسیح نے اپنے بعض چیلوں کا ذکر کر کے ان کا دنیا میں آتا اور تکلیف اٹھانا گویا اپنا آنا اور تکلیف اٹھانا قرار دیا ہے اور چھوٹے بھائیوں سے مراد بجران کے اور کون لوگ ہو سکتے ہیں جو کسی قدر مسیح کے منصب