مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 424 of 632

مسیحی انفاس — Page 424

۲۹۵ اسرار و رموز اور ہونا ایسی صاف دلیل اس امر کی ہے کہ روح کی بھلائی کے لیئے ان سے کام لینا ضروری ہے اور اگر ان مختلف قوتوں سے ہم کام نہیں لیتے یانہ لینے کی تعلیم دیتے ہیں تو ایک خدا ترس اور غیور انسان کی نگاہ میں ایسا معلم خدا کی توہین کرنے والا ٹھہرے گا کیونکہ وہ اپنے اس طریق سے یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا نے یہ قوتیں لغو پیدا کی ہیں۔ملفوظات۔جلد ۳ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۱ پھر اسرار کی طرف نگاہ کرو۔جس قدر اسرار ورموز قرآن شریف میں ہیں تو رات اور انجیل میں وہ کہاں ؟ پھر قرآن شریف تمام امور کو صرف دعوی ہی کے رنگ میں بیان فصاحت و بلاغت نہیں کرتا جیسے کہ توریت یا انجیل جو دعوی ہی دعوی کرتی ہیں۔بلکہ قرآن شریف استدلالی رنگ رکھتا ہے۔کوئی بات وہ بیان نہیں کرتا جس کے ساتھ اس نے ایک قولی اور مستحکم دلیل نہ دی ہو۔جیبی قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت اپنے اندر جذب رکھتی ہے۔جس طرح پر اس کی تعلیم میں معقولیت اور کشش ہے ویسے ہی اس کے دلائل موثر ہیں۔ملفوظات۔جلد ۳ صفحه ۲۴۳، ۲۴۴ ہمارا خدا لَم يلد ہے اور کس قدر خوشی کا اور شکر کا مقام ہے کہ جس خدا کو ہم نے مانا اور اسلام نے پیش کیا ہے وہ ہر طرح کامل اور قدوس ہے اور کوئی نقص اس حسن و احسان میں نہیں۔دو خوبیاں کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں۔اور ساری صفات ان کو بیان کرتی ہیں۔چنانچہ اول یہ کہ اس میں ذاتی حسن ہے اور اس کے متعلق تشي فرمایا۔اور کہا کہ وہ الصمد فرمایا۔قُلْ هُوَ الله ہے، بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے۔نہ اس کا کوئی ہمتا اور ہمسر ہے۔قرآن شریف کو غور سے پڑ ہو تو معلوم ہو گا کہ جابجا اس کا حسن دکھایا گیا ہے۔پھر دوسری کشش احسان کی ہے۔عیسائیوں نے خدا کے احسان کا کیا نمونہ دکھایا نہیں کہ