مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 353 of 632

مسیحی انفاس — Page 353

۳۵۳ مثل ۲۳۵ کوئی دوسری کتاب بھی ایسی نہیں جو صفات الہی کے بیان میں قرآن شریف کا مقابلہ کر سکے۔ہاں بائبل میں کچھ صداقتیں تھیں مگر عیسائیوں اور یہودیوں کی خائنانہ دست اندازیوں نے ان کے خوبصورت چہرہ کو خراب کر دیا۔اب قرآن شریف کی تو یہ مثال ہے کہ جیسی ایک نہایت عالیشان عمارت ہو جس میں ہر یک ضروری مکان قرینہ سے بنا ہوا ہے قرآن اور بائبل کی نشست گاہ الگ ہے، باورچی خانہ الگ۔خواب گاہ الگ۔غسل خانہ الگ۔اسباب خانہ الگ۔ارد گرد نہایت خوش نما باغ اور نہریں جاری اور دیانتدار خادم اور محافظ جابجا موجود۔لیکن بائیل کی یہ مثال ہے کہ اگر چہ ابتدائی زمانہ میں کسی قدر اپنے اندازہ پر ایس کی بھی عمارت عمدہ تھی ضرورت کے مکان اور کو ٹھریاں اور نشست گاہ و غیرہ بنی ہوئی تھیں بھی رار دگر د تھا۔اتنے میں ایک ایساز لزلہ آیا کہ مکان بیٹھ گیا۔درخت اکھڑ نہروں اور صاف پانی کا نشان نہ رہا۔اور امتدادِ زمانہ سے بہت ساکیچڑ اور گندگی اینٹوں پر پڑ گئی۔اور اینٹیں نہیں کی کہیں سرک گئیں۔وہ قرینہ کی عمارت اور اپنے اپنے موقعہ پر موزون اور پاکیزہ مکان جو تھے وہ سب نابود ہو گئے۔ہاں کچھ اینٹیں رہ گئیں جن کو چوروں نے اپنی مرضی کے موافق جس جگہ چلہار کتھا۔درختوں کا بھی یہی حال ہوا۔کیونکہ وہ گر جانے سے بجز جلانے کے اور کسی لائق نہ رہے۔اب بیابان سنسان پڑی ہے بجز نالائق چوروں کے اور کوئی سچا خادم بھی نہیں اور خود مسمار شدہ گھر اور گرے ہوئے باغ میں بچے خادم کا کیا کام۔شحنہ حق۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۹۸٬۳۹۷ یہ دعوی پادریوں کا سراسر غلط ہے کہ قرآن توحید اور احکام میں نئی چیز کونسی لایا جو توریت میں نہ تھی۔" بظاہر ایک نادان توریت کو دیکھ کر دھو کہ میں پڑے گا کہ توریت