مسیحی انفاس — Page 350
ریویو کتاب جوم شہزادہ یوز آسف جو مرزا صفدر علی صاحب سرجن فوج سر کار نظام - تحریر کیا ہے کہ "یوز آسف کے مشہور قصّہ میں جو ایشیا اور یورپ میں شہرہ آفاق ہو چکا ہے پادریوں نے کچھ آمیزی کر دی ہے۔یعنی یوز آسف کے سوانح میں جو حضرت مسیح کی تعلیم اور اخلاق سے بہت مشابہ ہے شاید یہ تحریریں پادریوں نے اپنی طرف سے زیادہ کر دی ہیں۔لیکن یہ خیال سراسر سادہ لوحی کی بناء پر ہے بلکہ پادریوں کو اس وقت یوز آسف کے سوانح ملے ہیں جبکہ اس سے پہلے تمام ہندوستان اور کشمیر میں مشہور ہو چکے تھے اور اس ملک کی پرانی کتابوں میں ان کا ذکر ہے اور اب تک وہ کتابیں موجود ہیں پھر پادریوں کو تحریف کے لئے کیا گنجائش تھی۔ہاں پادریوں کا یہ خیال کہ شاید مسیح کے حواری اس ملک میں آئے ہوں گے اور یہ تحریریں یوز آسف کے سوانح میں ان کی ہیں سراسر غلط خیال ہے بلکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ یوز آسف حضرت یسوع کا نام ہے جس میں زبان کے پھیر کی وجہ سے کسی قدر تغیر ہو گیا ہے۔اب بھی بعض کشمیری بجائے یوز آسف کے عیسی صاحب ہی کہتے ہیں جیسا کہ لکھا گیا۔والسلام علیٰ من اتبع الہدی۔راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۷۲ ۳۵۰