مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 632

مسیحی انفاس — Page 291

۲۹۱ صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں طبابت کی کتابوں کی شہادتیں یک دری کی ہوتی ہے اے ای یہ کام کیا ہے اور ایسی ایک اعلی درجہ کی شہادت جو حضرت مسیح کے صلیب سے بچنے پرہم کو مل ہے اورجو ایسی شہادت ہے کہ بجز ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا وہ ایک نسخہ ہے جس کا نام مرہم عیسی ہے جو طب کی صد ہا کتابوں میں لکھا ہوا پایا جاتا ہے۔ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو عیسائیوں کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں۔اور بعض کے بنانیوالے مسلمان ہیں۔اور اکثر ان میں بہت قدیم زمانہ کی ہیں تحقیق سے ایسا معلوم ہوا ہے کہ اول زبانی طور پر اس نسخہ کالاکھوں انسانوں میں شہرہ ہوگیا اور پھرلوگوں نے اس نسخہ کو قلمبند کر لیا۔پہلے رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ واقعہ صلیب کے بعد ایک قرابادین تالیف ہوئی جس میں یہ نسخہ تھا اور میں میں یہ بیان یا گیا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کی چوٹوں کیلئے یہ سمہ بنایا گیا تھا۔پھروہ قرای این کشی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوئی یہاں تک کہ ماموں رشید کے زمانہ میں عربی زبان میں اس کا ترجمہ ہوا۔اور یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب بنے کیا عیسائی کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے اُن کے حواریوں نے طیار کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھے ہیں اُن کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی ضربہ یا ستقطہ سے لگ جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون روان ہوتا ہے وہ فی الفور اس سے مخشک ہو جاتا ہے اور چونکہ اس میں مر بھی داخل ہے اس لئے زخم کیڑا پڑنے سے بھی محفوظ