مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 171 of 632

مسیحی انفاس — Page 171

ง ہے۔- ہے۔جس کو دوسرے لفظوں میں لعنتی کہتے ہیں۔توریت کا یہ منشا تھا کہ سچا نبی کبھی مصلوب نہیں ہوتا اور جب مصلوب جھوٹا گھر ا تو بلاشبہ وہ لعنتی ہوا جس کا رفع الی اللہ غیر اور اسلامی عقیدہ کی طرح یہود کا بھی عقیدہ تھا کہ مومن مرنے کے بعد آسمان کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔اور حضرت عیسی کے کافر ٹھرانے کے لئے یہود کے ہاتھ میں پر دلیل تھی کہ وہ سولی دیا گیا ہے۔اور جو شخص سولی دیا جائے اس کا توریت کے رو سے رفع الی السماء نہیں ہوتا یعنی وہ مرنے کے بعد آسمان کی طرف نہیں اٹھایا جاتا۔بلکہ ملعون ہو جاتا ہے۔لہذا اس کا کافر ہو تا لازم آیا اور اس دلیل کے ماننے سے عیسائیوں کو چارہ نہ تھا کیونکہ توریت میں ایسا ہی لکھا تھا۔تو انہوں نے اس بات کے ٹالنے کے لئے دو بہانے بنائے۔ایک یہ کہ اس بات کو مان لیا کہ بے شک یسوع جس کا دوسرا نام عیسی ہے مصلوب ہو کر لعنتی ہوا۔مگر وہ لعنت صرف تین دن تک رہی پھر بجائے اس کے رفع الی اللہ اس کو حاصل ہوا اور دوسرا یہ بہانہ بنایا گیا کہ چند ایسے آدمیوں نے جو حواری نہیں تھے گواہی بھی دے دی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے بھی دیکھا ہے گویار رفع الی اللہ ہو گیا۔جس سے مومن ہونا ثابت ہوتا ہے۔مگر یہ گواہی جھوٹی تھی جو نہایت مشکل کے وقت بنائی گئی۔بات یہ ہے کہ جب یہود نے حواریوں کہ ہر روز دق کرنا شروع کہ بوجہ مصلوبیت یسوع کا لعنتی ہونا ثابت ہو گیا یعنی رفع الی اللہ نہیں ہوا تو اس اعتراض کے جواب سے عیسائی نہایت تنگ آگئے اور ان کو یہودیوں کے سامنے منہ دکھلانے کی جگہ نہ رہی تب بعض مفتری حیلہ سازوں نے یہ گواہی دے دی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے دیکھا ہے پھر کیونکر اس کا رفع نہیں ہوا۔مگر اس گواہی میں بالکل جھوٹ سے کام لیا تھا مگر پھر بھی ایسی شہادت کو یہودیوں کے اعتراض سے کچھ تعلق نہ تھا کیونکہ یہودیوں کا اعتراض رفع روحانی کی نسبت تھا جس کی بنیاد توریت پر تھی اور رفع جسمانی کی کوئی بحث نہ اور ماسوا اس کے جسمانی طور پر اگر کوئی بفرض محال پرندوں کی طرح پرواز بھی کرے اور آنکھوں سے غائب ہو جائے تو کیا اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ در حقیقت کسی آسمان تک جاپہنچا ہے ؟ عیسائیوں کی یہ سادہ لوحی تھی جو انہوں نے ایسا منصوبہ بنایا۔ورنہ اس کی کچھ ضرورت نہ تھی ساری بحث روحانی رفع کے متعلق تھی جس سے لعنت کا مفہوم روکتا تھا۔افسوس ان کو یہ خیال نہ آیا کہ توریت میں جو لکھا ہے جو