مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 679 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 679

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں امام الصلوۃ لوگوں کی نکتہ چینی سے محفوظ رہیں۔679 انبیاء کی بشریت اور بُھول چوک کا امکان اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہے کہ نبی جن روحانی امور اور مقاصد کے لئے مامور ہوتا ہے ان کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے علم لدنی عطا کیا جاتا ہے۔دنیوی علوم اس کے لئے ضروری نہیں ہوتے تاہم کسی سے دنیوی علم سیکھنا اس کے لئے منع نہیں۔اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورے کا بھی حکم ہوا اور فرمایا: وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ : فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ۔(آل عمران: 160) اور (ہر) معاملہ میں ان سے مشورہ کر پس جب تو (کوئی) فیصلہ کرلے تو پھر اللہ تعالیٰ ہی پر توکل کر۔یہاں بھی آخری فیصلہ کے مجاز رسول کریم ﷺ ہی ٹھہرائے گئے کیونکہ نبی کو جو روشنی اور نور بصیرت عطا کیا جاتا ہے دنیا والے اس سے محروم ہوتے ہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ اس حدیث کے بارہ میں فرماتے ہیں: وجی میں غلطی نہیں ہوتی پھر اگر اجتہاد کو بھی غلطی سے مبر اخیال کرتے " ہیں تو وہ اجتہاد کیوں نام رکھتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ صحابہ کو کھجوروں کے درختوں کے متعلق کچھ ہدایات دیں۔پھر جب نتیجہ وہ نہ نکلا تو آپ نے فرمایا کہ اَنْتُمُ اَعْلَمُ بِأَمُورِ دُنْيَاكُمْ (یعنی اپنی دنیا کے معاملات تم زیادہ بہتر سمجھتے ہو۔ترجمہ از ناقل ) تو کیا اس سے آپ کی نبوت میں کوئی فرق آ گیا ہے۔؟“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 489 ایڈیشن 1988) ط