مسیح اور مہدیؑ — Page 48
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 48 صحابہ رسول کا پہلا اجماع اور وفات عیسی -4 صحابہ رسول کا پہلا اجماع اور وفات عیسی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ فَقَالَ: اِجْلِسُ يَاعُمَرُ ، فَاَبَىٰ عُمَرُ أَنْ يَجْلِسَ ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَيْهِ وَتَرَكُوا عُمَرَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَمَّا بَعْدُ، مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْمَاتَ، وَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ يَعْبُدُ اللهَ، فَإِنَّ اللهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ قَالَ اللهُ: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إِلَى قَوْلِهِ: الشَّاكِرِينَ۔۔۔۔ย ( نصر الباری شرح بخاری جلد ہشتم صفحہ 539-540 ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی ) ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر (رسول اللہ کی وفات کے موقع پر ) تشریف لائے اور حضرت عمر لوگوں سے مخاطب تھے۔حضرت ابو بکر نے فرمایا: اے عمر ! بیٹھ جاؤ۔حضرت عمر نہیں بیٹھے تو لوگ انہیں چھوڑ کر ان (حضرت ابو بکر ) کی طرف متوجہ ہو گئے۔حضرت ابو بکر نے تشہد وغیرہ کے بعد فرمایا : اے لوگو! تم میں سے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو یقین محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اور تم میں سے جو اللہ کی عبادت کرتا تھا وہ یقین کر لے کہ اللہ زندہ ہے اور وہ کبھی نہیں مرے گا۔اللہ تعالیٰ نے ( قرآن میں ) فرمایا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف ایک رسول ہیں۔آپ سے پہلے تمام رسول وفات پاگئے۔پس اگر آپ فوت ہو جائیں یاقتل کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے اور جو اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائے وہ ہرگز اللہ کوکوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا اور اللہ شکر کرنے والوں کو ضرور جزا دے گا۔تشریح : امام بخاری نے یہ حدیث اپنی صحیح میں بیان کر کے اس کی صحت قبول کی ہے امام نسائی اور امام ابن ماجہ نے بھی اپنی صحاح میں اسے روایت کیا ہے۔آنحضرت کی وفات کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم آپ کی وفات سے سخت غم اور صدمہ سے نڈھال ہو گئے۔اسی حالت میں حضرت عمرؓ نے بعض منافقوں کے کلمات سن کر یہاں تک کہہ دیا کہ آنحضرت