مسیح اور مہدیؑ — Page 644
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 644 اہل مشرق اور مہدی کی تائید و نصرت 227 مسیح موعود کے ان اصحاب خاص کی تعداد احادیث میں بدری صحابہ کے برابر 313 بیان ہوئی ہے اور ان کی صفات یہ لکھی ہیں کہ اللہ ان کے دلوں میں الفت پیدا کر دے گا (یعنی متحد ہوں گے ) اور وہ کسی سے خوف نہیں کھائیں گے اور جو اُن میں داخل ہوگا اس پر اتر ائیں گے نہیں یعنی انہیں خدا پر کامل بھروسہ ہو گا۔متدرک حاکم اردو جلد 6 صفحہ 741 مترجم محمد شفیق الرحمن قادری شبیر برادرز لاہور ) انہی الہی نوشتوں کے عین مطابق اس زمانہ میں مشرق یعنی ہندوستان کے ملک میں ہی مہدی کا آنا مقدر تھا سو یہ خوش نصیبی اہل مشرق کے حصہ میں آئی۔مہدی کے 313 اصحاب کا ذکر شیعہ لٹریچر میں بھی موجود ہے۔چنانچہ حضرت امام ابو عبد اللہ جعفر صادق سے پوچھا گیا کہ مہدی کے ساتھ کتنے لوگ نکلیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اصحاب بدر کی تعداد کے مطابق ( یعنی 313) ہوں گے۔اس طرح مہدی کے اصحاب کی صفات میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ان کے علاقے اور وطن مختلف ہوں گے مگر ان کے مقاصد ایک ہوں گے۔جیسا کہ جواہر الاسرار میں ذکر ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: مہدی ایک ایسی بستی میں سے ظاہر ہوگا جسے ” کدعہ کہا جائے گا۔"" اور اللہ تعالیٰ اس کے اصحاب کو دنیا کے دور دراز ممالک سے اصحاب غزوہ بدر کی تعداد کے برابر جمع کرے گا۔اور اس کے پاس ایک کتاب ہوگی جس میں اس کے اصحاب کی تعداد اور ان کے نام مع ان کے شہروں اور ان کی صفات ( جواہرالاسرار قلمی نسخہ ) 228 کے ساتھ ہوں گے۔“ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنے ان تین صد تیرہ اصحاب کے نام انجام آتھم میں 1896ء 229 میں شائع فرما دئے تھے۔(ضمیمہ رسالہ انجام آنقم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 325 تا 328 ایڈیشن 2008) حضرت خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف نے بھی اس پہلو سے آپ کی تصدیق فرمائی کہ رسول اللہ کی پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تین سو تیرہ اصحاب موجود ہیں جو آپ کی سچائی کی نشانی ہے۔(اشارات فریدی جلد 3 صفحہ 70 مطبوعہ مفید عالم پریس آگرہ) 230