مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 442 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 442

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 442 مسیح و مہدی کو رسول اللہ کا سلام اور بعض لوگوں کے تعجب کرنے پر کہ کیا وہ ابوبکر و عمر سے بھی افضل ہوگا ؟ ابن سیرین نے فرمایا کہ ممکن ہے وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہو۔( عقد الدرر في اخبار المنتظر صفحه 148 149 مكتبة عالم الفكر (قاهرة 158 یہی وجہ ہے کہ امام مہدی کو نہ صرف سلام پہنچانے کی تاکید کی گئی بلکہ سنی و شیعہ روایات میں بالاتفاق ان کی تکذیب اور انکار کرنے والے کو کافر ٹھہرایا گیا۔(عقد الدرر فى اخبار المنتظر صفحه 157 مكتبة عالم الفكر (قاهرة 159 پس سعادت مند ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس زمانہ میں خدا کے اس برگزیده مسیح و مہدی کو سلام پہنچانے کی توفیق پائی۔جس کی دنیا صدیوں سے منتظر تھی اور مشہور شاعر مومن کی طرح جن کی یہ تمنا تھی: زمانہ مہدی موعود کا پایا اگر مومن تو سب سے پہلے تو کہیو سلام پاک حضرت کا مگر آه صد آه کہ جب وہ مہدی آ گیا تو مسلمانوں کی اکثریت اسے پہچاننے سے محروم رہی ، جبکہ دیگر نے مخالفت اور مشکلات دیکھ کر اسے ماننے سے انکار کر دیا اور رسول اللہ کی نصیحت بھی فراموش کر بیٹھے۔یار و مسیح وقت کہ تھی جن کی انتظار راہ تکتے تکتے جن کی کروڑوں ہی مر گئے آئے بھی اور آ کے چلے بھی گئے وہ آہ ! ایام سعدان کے بسرعت گزر گئے کلام محمود صفحه 121 نظارت نشر و اشاعت قادیان مطبوعه 2002) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: آنحضرت نے جو مسیح موعود کو السلام علیکم پہنچایا یہ در حقیقت آنحضرت کی طرف سے ایک پیشگوئی ہے نہ عوام کی طرح معمولی سلام۔اور پیشگوئی یہ ہے کہ آنحضرت مجھے بشارت دیتے ہیں کہ جس قدر مخالفین کی طرف سے فتنے اٹھیں گے اور کافر اور دجال کہیں گے اور عزت اور جان کا ارادہ کریں گے اور قتل کے لئے فتوے لکھیں گے۔خدا ان سب باتوں میں ان کو نا مرا در لکھے گا اور تمھارے شامل حال سلامتی رہے گی۔اور ہمیشہ کے لئے عزت اور بزرگی اور قبولیت اور ہر یک ناکامی سے سلامتی صفحہ دنیا میں محفوظ رہے گی جیسا کہ السلام علیکم کا مفہوم ہے۔“ (تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 131 ایڈیشن 2008)