مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 342 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 342

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 342 ثریا کی بلندی سے ایمان واپس لانے والا سیح و مہدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر اس حدیث کے مصداق ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فرمایا: براہین احمدیہ میں بار بار اس حدیث کا مصداق وحی الہی نے مجھے ٹھہرایا ہے اور بتصریح بیان فرمایا کہ وہ میرے حق میں ہے۔“ آپ نے بڑی تحدی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس وحی کو خدا کا کلام قرار دیتے ہوئے مفتری پر خدا کی لعنت ڈالی اور انکار کرنے والے کو مباہلہ کا چیلنج دیا ہے جسے آج تک کسی نے قبول کرنے کی جرات نہیں کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از سر نو ایمان قائم کرنے والے، قرآن کو آسمان سے واپس لانے کی عظیم الشان خدمت انجام دینے والے رجبل فارس کو ہی مسیح موعود قرار دیا ہے اور اس کے حق میں یہ منطقی دلیل دی ہے کہ اگر یہ تسلیم نہ کیا جائے تو ماننا پڑتا ہے کہ رجل فارسی مسیح موعود سے افضل ہے کیونکہ مسیح کا کام صرف دجال کو قتل کرنا لکھا ہے جو محض دفع شتر ہے اور مدار نجات نہیں جب کہ رجل فارسی کا کام مؤمن کامل بنانا ہے جو افاضہ خیر ہے اور زیادہ بھاری دینی خدمت ہے مزید یہ کہ جسے آسمان کی بلندی سے ایمان لانے کی طاقت ہے وہ زمین کا شتر کیوں دور نہیں کر سکتا لہذا یہی رجل فارسی ہی مسیح موعود ہے اور اس کے مصداق وحی الہی کے مطابق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ہیں۔ملخص تتمہ حقیقة الوحی صفحہ 68 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 501 تا 503 ایڈیشن 2008)