مسیح اور مہدیؑ — Page 312
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 312 قیامت سے پہلے دس نشانات 19۔قیامت سے پہلے دس نشانات عَنْ حُذَيْفَةَ ابْنِ أَسِيدِ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِطْلَعَ النَّبِيُّ عَلَيْنَا وَ نَحْنُ نَتَذَا كَرُ فَقَالَ مَا تَذْكُرُونَ؟ قَالُوا نَذْكُرُ السَّاعَةَ قَالَ إِنَّهَا لَنْ تَقُومَ حَتَّى تَرَوْنَ قَبْلَهَا عَشَرَايَاتٍ فَذَكَرَا لدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّةَ وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنُزُولَ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ وَ ثَلَاثَةَ خُسُوفٍ : حَسُفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسُفٌ بِالْمَغْرِبِ وَحَسُفْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَاخِرُ ذَلِكَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِ هِمُ ( صحیح مسلم اردو جلد سوم صفحه 1053 مترجم مولانا عزیز الرحمان مکتبہ رحمانیہ لاہور ) 107 ترجمہ: حضرت حذیفہ بن اسید الغفاری بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم باہم گفتگو میں مصروف تھے۔آپ نے فرمایا کیا باتیں کر رہے ہو۔ہم نے عرض کیا قیامت کا ذکر کر رہے تھے۔آپ نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس سے پہلے تم دس نشان دیکھ لو۔آپ نے دخان ، دجال، دابہ ، مغرب سے سورج کے طلوع ، نزول عیسی بن مریم ، یا جوج ماجوج اور تین خسوف مشرق و مغرب اور جزیرۃ العرب میں بیان فرمائے اور آخر میں ( دسویں چیز ) ایک آگ بیان فرمائی جو یمن سے ظاہر ہوگی اور لوگوں کو ان کے اکٹھا ہونے کی جگہ کی طرف ہانکے گی۔تشریح : امام حاکم نے یہ حدیث صحیح قرار دی ہے۔(مستدرک حاکم مترجم جلد ششم صفحہ 526 شبیر برادر زلاہور ) اس حدیث کی ایک دوسری روایت میں قیامت سے قبل ظاہر ہونے والے ان نونشانات کی ترتیب مختلف بیان کی گئی ہے اسی طرح ایک اور روایت میں دجال کے ساتھ دسویں نشانی یا جوج ماجوج ہے۔اس جگہ یہ نشانات اس طبعی اور واقعاتی ترتیب سے بیان کئے جائیں گے جن کے مطابق اللہ تعالیٰ نے تیرھویں صدی میں ظاہر فرمائے۔