مسیح اور مہدیؑ — Page 265
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 265 مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ ۶۳۰ عکس حوالہ نمبر : 88 ار کتاب المناقب / باب، اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان حدیث: (۶۶ - ۳۳۶۵) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں لیکن اس خیر میں دھواں ہوگا (یعنی اس میں کچھ برائی ملی ہوگی خالص خیر و نیکی نہ ہوگی) میں نے پوچھا وہ دھواں ( رحبہ ) کیا ہوگا ؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو میری سنت اور طریقے کے علاوہ طریقہ اختیار کریں گے ( بدعات میں گرفتار ہوں گے ) تم ان میں ( خیر کو ) پہچان لو گے اور ان کے بدعات کو نا پسند کرو گے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا اس خیر کے بعد پھر شر کا زمانہ آئے گا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جہنم کے دروازوں کی طرف بلانے والے پیدا ہوں گے جس نے اس کی بات سنی انہوں نے اس کو جہنم میں جھونک دیا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ان کے اوصاف بیان فرما دیجئے ، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاوہ لوگ ( ظاہر میں ) ہماری ہی قوم و مذہب ( یعنی مسلمان ) ہوں گے اور ہماری ہی زبان بولیں گے، میں نے عرض کیا اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو آپ میرے لئے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کا ساتھ نہ چھوڑنا میں نے عرض کیا اگر مسلمانوں کی کوئی جماعت نہ ہوئی اور نہ ان کا کوئی امام ہوا؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر ان تمام فرقوں سے الگ رہو اگر چہ تمہیں اس کے لئے ( جنگل کے درخت کی جڑ دانت سے پکڑنی پڑے ( خواہ کسی قسم کے بھی مشکل حالات کا سامنا ہو ) یہاں تک کہ تمہاری موت آجائے اور تم اسی حالت میں ہو۔مطابقة للترجمة مطابقة الحديث للترجمة ظاهرة۔تعد موضعه و الحديث هنا ص ۵۰۹ ، ويائى فى الفتن ص ۱۰۳۹ ، واخرجه مسلم في كتاب الامارة والجماعة، ابن ماجه في الفتن ۳۳۹۵ و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثنى حدَّثَنَا يَحْيَى بن سَعِيدِ عن إسماعيلَ حَدَّثَنِي قَيْس عن حذيفة قال تعلم اصحابي الخير وتعلمت الشر۔ترجمہ حضرت حذیفہ نے بیان کیا کہ میرے ساتھیوں نے (ایمنی اور صحابہ نے) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر بھلائی کے حالات سیکھے اور میں نے شرو برائی کے حالات دریافت کئے۔مطابقة للترجمة هذا طريق آخر من حديث حذيفة۔تعد موضعه و الحديث هناس ۵۰۹ ۳۳۲۶ لو حدثنا الحكم بن نافع اخبرنا شعيب عن الزهري اخبرني ابو سلمة بن عبد الرَّحمنِ أن أبا هريرة قال قال رسولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم لا تقوم الساعة حتى تَقْتَتِلُ فِئَتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةً۔ترجمه حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک دو جماعتیں با تم جنگ نہ کر لیں گی اور دونوں کا دعوئی ایک ہوگا۔نصر الباری جلد هفتم