مسیح اور مہدیؑ — Page 196
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 196 سیح موعود اور امام مہدی کے مشترکہ کام تسلیم کیا کہ حضرت مرزا صاحب نے وفات مسیح کے حربہ سے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی۔معجز نما کلاں قرآن شریف مترجم از شاه اشرف علی صفحه 30 آرام باغ کراچی ) بعض علماء يَقْتُلُ الْخِنزیر کے ظاہری معنی کرتے ہیں کہ میسج جنگلی خنز رقیق کرتا پھرے گا۔یہ ایک ایسی مضحکہ خیز بات ہے جو شان نبوت کے بھی منافی ہے۔دراصل قرآن شریف کے محاورہ میں بد کردار یہودیوں کو بندر اور خنزیر قرار دیا گیا ہے۔(المائدہ:65) علامہ راغب اصفہانی کے نزدیک خنزیر سے مراد مخصوص جانور کے علاوہ اخلاق و عادات میں اس کے مشابہ لوگ بھی ہیں۔مفردات القرآن (اردو) از علامہ راغب اصفہانی جلد 1 صفحہ 345 شیخ شمس الحق لاہور ) مزید برآں علم رویا میں قتل خنزیر کی تعبیر ظالم دشمن پر غلبہ حاصل ہونا ہے۔تعطیر الا نام صفحہ 272 ادارہ اسلامیات لاہور ) 68/ 67 اسی لحاظ سے حدیث میں آخری زمانہ کے علماء کو بھی ان کے بد خصائل نقالی، بد عملی اور جھوٹ وغیرہ کے باعث بندر اور سؤر کے الفاظ سے یاد کیا گیا ہے۔(نوادر الاصول جلد 2 صفحہ 196 دار الجبل بیروت ) 69 پس مسیح موعود کے خنزیر قتل کرنے سے مراد دشمنان اسلام کو علمی میدان میں شکست دے کر غلبہ حاصل کرنا ، دعا اور مباہلہ کے نتیجہ میں انہیں ہلاک کرنا تھا۔جیسا کہ حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ پر آنے والے کئی دشمنان اسلام مثلاً عیسائی لیڈرڈاکٹرڈوئی ، پادری عبد اللہ آتھم ، آریہ پنڈت لیکھرام اور دیگر کئی معاند مذہبی لیڈر ہلاک ہوئے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: و مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔سو میں صلیب۔توڑنے اور خنزیروں کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔" فتح اسلام روحانی خزائن جلد 3 ص 11 حاشیہ ایڈیشن 2008) جزیہ موقوف ہونا یا جنگ کا خاتمہ : مذکورہ بالا حدیث میں مسیح موعود کے وقت جزیہ موقوف کرنے میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ وہ