مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 194 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 194

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 194 سیح موعود اور امام مہدی کے مشترکہ کام 13 مسیح موعود اور امام مہدی کے مشترکہ کام عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِ لَّا فَلَيَكْسِرَنَّ الصَّلِيبَ وَلَيَقْتُلَنَّ الْخِنْزِيرَ وَلَيَضَعَنَّ الْجِزْيَةَ وَلَتُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا وَلَتَذْهَبَنَّ الشَّحْنَاءُ وَالتَّبَاغُضُ وَالتَّحَاسُدُ وَلَيَدْعُوَنَّ إِلَى الْمَالِ فَلَا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ۔64 ( صحیح مسلم اردو جلد اول صفحہ 288 مترجم علامہ وحید الزمان، خالد احسان پبلشرز لاہور ) ترجمہ: حضرت ابوھریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! ابن مريم ضرور بالضرور حکم عدل (انصاف سے فیصلہ کر نیوالے ) بن کے تشریف لائیں گے اور وہ ضرور صلیب کو توڑیں گے اور یقیناً خنزیر کو قتل کریں گے اور لازماً جز یہ موقوف کر دیں گے اور اونٹنیاں ضرور متروک ہو جائیں گی اور ان کو تیز رفتاری کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور مسیح موعود کے ذریعہ کینہ اور بغض و حسد ضرور دور کر دیے جائیں گے اور وہ (مسیح) لا زمامال کی طرف بلائے گا مگر کوئی اسے قبول نہ کرے گا۔تشریح صحیح مسلم کے علاوہ دیگر کتب صحاح ستہ بخاری، ابوداؤد، ابن ماجہ اور سنن ترمذی میں بھی یہ روایت الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ مروی ہے جس کی صحت پر ان محد ثین کا اتفاق ہے۔اس روایت میں نزول مسیح کی ایک علامت ایسی بیان ہوئی ہے جو دیگر تمام علامات کا زمانہ معین کرنے میں راہنما ہے اور وہ اونٹوں کا استعمال تیز رفتاری کے لئے متروک ہونا ہے۔قرآن شریف میں بھی آخری زمانہ کی نشانیاں بیان کرتے ہوئے فرمایا: وَإِذَا الْعِشَارُ عطلت (تکویر:5) یعنی جب گا بھن اونٹیاں بے کا رچھوڑ دی جائیں گی۔یہ پیشگوئی سو سال قبل تیرھویں صدی ہجری میں اس وقت پوری ہوگئی ، جب جدید سواریاں موٹریں، ریل، جہاز وغیرہ ایجاد ہوئے ، جس کے نتیجہ میں اونٹ جسے صحراء کا جہاز کہا جاتا تھا ، تیز رفتاری کے لئے متروک