مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 11 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 11

11۔دوسرے امیر لوگوں کا ہوتا تھا۔آپ کو اپنی محنت کا معاوضہ مل جاتا۔شام مین اور بحرین کی طرف جانے والے تجارتی قافلوں میں شامل ہو کہ آپ نے ان علاقوں کے سفر کئے (سنن ابو داؤد جلد ۲ صحت (۳۱) لوگوں سے میل جول ہوا تو آپ ا کی پیاری عادتوں اور حسن معاملہ کا چرچا ہونے لگا۔آپؐ کی امانت داری اور سچائی لوگوں میں اتنی مشہور ہوئی کہ آپ کو امین اور صادق کہا جانے لگا۔اگر کوئی صرف یہ کہتا کہ امین آرہے ہیں ، تو سب کو علم ہوتا کہ محمد مراد ہیں یا صادق آ رہے ہیں" سے بھی علم ہوتا کہ محمد مراد ہیں۔یہی دو خوبیاں رکھنے والا تاجر سب سے کامیاب ہوتا ہے۔چنانچہ آپ بحیثیت ایک کامیاب تاجر جانے پہچانے جانے لگے۔آپ میں وعدہ پورا کر نے کی خوبی بھی تھی اور لوگ آپ کے اس وصف کے واقعات کو دہرایا کرتے تھے۔اُس زمانے کے ایک تاجر نے بنو بعد میں مسلمان ہوئے گواہی دی۔عبد اللہ ابی الحماء بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں نے کوئی کاروباری معاملہ کیا اور آپ کا کچھ حساب میرے ذمے رہ گیا جس پر میں نے آپؐ سے کہا آپ یہیں ٹھہرے رہیں میں ابھی آتا ہوں۔اتفاقا میں بھول گیا تین دن کے بعد یاد آیا میں فوراً اس طرف گیا دیکھا تو انحصرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ موجود تھے۔آپ نے مجھے دیکھ کہ صرف اتنا فرمایا " تم نے مجھے تکلیف دی ہے میں تین دن سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔“ اس سے غالباً یہ مراد ہوگی کہ آپؐ مناسب اوقات میں کئی کئی بار اس جگہ جا کہ دیر تک عبد اللہ کا انتظار فرماتے ہوں گے تاکہ عبد اللہ کو آپ کی تلاش میں کسی قسم