مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 785 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 785

785 دنیا میں اسلام کی اشاعت ہو تو تم ہی فخر کرو گے کہ ہم امریکہ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔سوئٹر رلینڈ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔جرمنی میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔انگلستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں۔ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں گویا جو میرا کام ہو گا وہ تمہارا کام ہو گا اور تم ہر مجلس میں یہ کہہ سکو گے کہ ہم نے فلاں کام کیا ہے۔پس تم دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق :ے کہ میں کام کو اچھی طرح نبھا سکوں اور پھر وہ اس میں برکت دے اور اسلام کے دشمنوں کے دنوں کو کھولے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم در حقیقت اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان ہیں۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالٰی آپ کی شان کو بلند کرے اور اندھوں کی آنکھیں کھولے تاکہ وہ آپ کی شان اور عظمت کو پہچانیں اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا ہے، دنیا میں ایک ہی خدا اور ایک ہی رسول رہ جائے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں"۔۔( فرموده ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل ۱۲۸ اپریل ۱۹۵۷ء د یکم مئی ۱۹۵۷ء)