مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 602

602 نے بچپن میں تربیت اپنی ماں کی نگرانی میں حاصل کی ہوگی۔وہ جانتے ہیں کہ مائیں کتنی قربانیں کرتی ہیں۔مائیں قربانی کرنے میں بعض دفعہ اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ انسان اندازہ نہیں کر سکتا۔وہ بسا اوقات یہ جانتے ہوئے کہ ان کی قربانی بچہ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی قربانی پیش کر دیتی ہیں۔مثلا سینکڑوں، ہزاروں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ ایک عورت جو پانی سے خوف کھاتی تھی جب اس کا بچہ پانی میں گر گیا تو باوجود یہ جاننے کے کہ وہ تیر نا نہیں جانتی یا یہ جانتے ہوئے کہ وہ پانی میں کود کر بچہ کو بچا نہیں سکتی پانی میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور وہ خیال نہیں کرتی کہ میں مرجاؤں گی یا کسی ماں کا بچہ چوری ہو گیا ہو اور وہ اتنی دیر کے بعد اسے دیکھے کہ اسے پہچاننا مشکل ہو۔مثلاوہ بچہ ڈا کو اٹھا کرے گئے ہوں اور انہوں نے اس کو ڈاکہ زنی کی تربیت دی ہو۔وہ چوری کے لئے باہر نکلے اور اپنی ماں کے ہاں چورنی کرنے۔ماں نے پولیس کو رپورٹ کی ہو اور اس نے اسے گرفتار کر لیا ہو اور ماں کو بطور گواہ عدالت میں پیش کیا ہو۔ایسے موقعہ پر ماں گواہی دے دے گی لیکن اس لئے کہ وہ جانتی نہیں کہ وہ اس کا اپنا بیٹا ہے۔مجسٹریٹ کے سامنے اقرار کر لینے کے بعد کہ اس نے چوری کی ہے اور اس علم کے بعد اگر وہ انکار کر دے تو وہ سزا کی مستحق ہوگی اگر اسے یہ پتہ لگ جائے کہ چور اس کا اپنا بیٹا ہے تو وہ فورا کہہ دے گی کہ چور یہ نہیں تھا۔میں نے جھوٹ بولا ہے۔وہ اپنے آپ کو قید میں ڈال دے گی لیکن اس کے خلاف گواہی نہیں دے گی سوائے اس کے کہ وہ مومنہ ہو۔یہی حال ان لوگوں کا ہوتا ہے جو کچے مذہب میں داخل ہوتے ہیں لیکن پھر دور جا پڑتے ہیں۔ان کے دلوں میں یہ خیال اور تصور تو ہوتا ہے کہ وہ بچے مذہب میں داخل ہیں لیکن وہ صرف ناموں سے محبت کرتے ہیں، حقیقت کو پہچانے کی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتے۔اگر کسی وقت انہیں معلوم ہو گا کہ وہ عملی طور پر اسی مذہب کی مخالفت کر رہے ہیں جس کی سچائی کے وہ زبان سے قائل ہیں تو وہ فورا اپنے اندر تبدیلی پیدا کرلیں گے۔مثلاً آج کل مسلمان لفظ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے تو محبت کرتے ہیں لیکن آپ کی روحانی شکل سے نفرت کرتے ہیں۔لیکن اگر انہیں کسی وقت یہ پتہ لگ جائے کہ وہ شکل جس کو وہ اب تک غیر کی شکل سمجھ رہے تھے محمد رسول اللہ ملی اور کی شکل ہے تو وہ اپنے خیال کو فور ابدل دیں گے اور مخالفت ایک ساعت میں بدل جائے گی۔صحابہ کو دیکھو ان میں سے بعض رسول کریم ملی والی ریلی کے شدید ترین دشمن تھے لیکن جب انہیں یہ سمجھ آگیا کہ رسول کریم میں اللہ کچے ہیں تو آنا فانا ان کی نفرت محبت میں بدل گئی۔عکرمہ جو ابو جہل کا بیٹا تھا، ہمیشہ رسول کریم میں ایم کی مخالفت کرتا رہا۔جب مکہ فتح ہوا تو بغض کی وجہ سے مکہ چھوڑ کر بھاگ گیا کیونکہ وہ آپ کی حکومت کے ماتحت رہنے کے لئے تیار نہیں تھا۔اس کی بیوی دل سے مسلمان تھی۔رسول کریم میں اللہ نے عکرمہ کے متعلق یہ احکام صادر فرمائے تھے کہ اگر وہ پکڑا جائے تو اسے سزا دی جائے۔اس کی بیوی نے جب یہ احکام سنے تو وہ رسول کریم علیہ کے پان گئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ا میں دل سے مسلمان ہوں۔عکرمہ کو بعض غلط فہمیاں ہیں جن کی بناء پر وہ آپ کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اب اسی مخالفت کی وجہ سے مکہ چھوڑ کر باہر چلا گیا ہے۔یا رسول اللہ وہ اسلام کی اس لئے مخالفت کر رہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے یہ دین جھوٹا ہے۔کیا یہ بہتر ہو گا کہ آپ کا ایک رشتہ دار غیروں میں دھکے کھا تا