مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 501 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 501

501 تمہار ا ضائع ہو جائے تو سمجھو کہ موت آگئی۔ہر روز رات کو سونے سے پیشتر سوچو کہ دن میں تم نے کتنا کام کیا۔اگر تم روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرو گے تو تمہارے اندر احساس پیدا ہو گا اور اس وقت تمہارا وجود سلسلہ کے لئے مفید ہو گا ورنہ جیسے ہمالیہ پہاڑ کو بوٹ سے ٹھنڈے لگانے والا پاگل ہے ، تم بھی پاگل سمجھے جاؤ گے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ تمہارا کام ہمالیہ پہاڑ سے بھی بڑا ہے۔اگر تم پاگل نہیں کہلوانا چاہتے تو محنت اور قربانی کی عادت والو"۔( فرمودہ ۷ اد سمبر ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۶ امئی ۱۹۶۱ء)