مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 465
465 سلسلہ کو دونوں قسم کے علماء کی ضرورت ہے۔علم دین کے ماہرین دنیاوی علوم کے ماہرین دو واقفین زندگی میں دو قسم کے آدمی ہیں۔ایک وہ جن کا رجحان اس طرف ہے کہ دین کا علم سیکھ کر دین کی خدمت کریں اور دوسرے وہ جن کا رجحان اس طرف ہے کہ دنیا کا علم سیکھ کر دین کی خدمت کریں۔سلسلہ کیلئے دونوں قسم کے آدمیوں کی ضرورت ہے تا ہر قسم کے کاموں کو جاری کیا جاسکے"۔فرموده ۳۰ مئی ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۲۵ ستمبر ۱۹۶۰ء)