مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 31

31 کو اپنا معیار قرار دو۔قواعد کے تیار کرنے میں میں انشاء اللہ تمہاری ہر طرح مددکروں گا۔سر دست یہ نصیحت کرتا ہوں۔کہ تم ہر ممبر سے یہ اقرار لو کہ اگر وہ جھوٹ بولے گا اور اس کا جھوٹ ثابت ہو جائے گا تو وہ خوشی سے برداشت کرنے کے لئے تیار رہے گا۔جب تم سچاں پر نمازوں میں با قاعدگی خدمت دین کیلئے رات دن مشغول رہنے کا طریقہ قائم ہو جاؤ گے۔جب تم نمازوں میں با قاعدگی اختیار کر لو گے۔جب تم دین کی خدمت کیلئے رات دن مشغول رہو گے۔تب جان لینا کہ اب تمہار ا قدم ایسے مقام پر ہے جس کے بعد کوئی گمراہی نہیں۔اسی طرح تمہیں چاہئے کہ تم تحریک جدید کے متعلق میرے گذشتہ خطبات سے تمام ممبران کو واقف کرو۔اور ان سے کہو کہ وہ اوروں کو واقف کریں۔اور پھر ہر شخص اپنی ماں اپنی بہن اپنی بیوی اور اپنے بچوں کو ان سے واقف کرے۔اسی طرح میں لجنات اماء اللہ کو نصیحت کرتا ہوں۔کہ وہ اس رنگ میں کام کریں اور جہاں جہاں لجنہ ابھی تک قائم نہیں ہوئی۔وہاں کی عورتیں اپنے ہاں لجنہ اماءاللہ قائم کریں اور وہ بھی اپنے آپ کو تحریک جدید کی والٹیر ز سمجھیں اور اسلام کی ترقی کے لئے اپنی زندگی کو وقف قرار دیں۔اگر تم یہ کام کرو تو گو دنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا نہ جانے۔(اور اس دنیا کی زندگی خدا تمہارا نام جانے گا کی حقیقت ہے ہی کیا۔چند سال کی زندگی ہے اور بیس) مگر خدا تمہارا نام جانے گا۔اور جس کا نام خدا جانتا ہو اس سے زیادہ مبارک اور خوش قسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا۔" (خطبه جمعه فرموده یکم اپریل ۱۹۳۸ء مطبوعہ اخبار الفضل ۱۰ اپریل ۱۹۳۸ء)