مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 365
365 ہم دوسروں کی نسبت چار ہزار گنا زیادہ کام نہ کریں، کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔مثل مشہور ہے کہ جتنا گڑ ڈالا جائے اتنا ہی میٹھا ہو گا۔پس جتنی محنت ہم کریں گے اتنی ہی کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔جب ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں سے ہے جو ہم سے چار ہزار گنا ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کوشش کرے کہ اس کا کام وقت ، مشق ، نیک نیتی ، قربانی اور اخلاص کے لحاظ سے ایسا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور چار ہزار افراد کے کام کے بر ابر شمار ہو سکے۔تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ ہم دنیا پر غالب ہوں گے کیونکہ گو ہم تعداد میں کم ہوں گے مگر قربانی میں چار ہزار کے برابر ہوں گے۔( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۴۴ء مطبوعہ الفضل ۷ جولائی ۱۹۴۴ء)