مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 32 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 32

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 32 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جماعت احمد یہ جرمنی کے احمدی طلبہ کے ساتھ میٹنگ * مورخہ 19جون 2006ء کو نیشنل اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی کے موقع پر طلباء کی ایک میٹنگ حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ساتھ منعقد ہوئی۔یہ میٹنگ تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی جس کے بعد مکرم مود ود احمد صاحب مہتم امور طلباء مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے ایک رپورٹ حضورانور کی خدمت اقدس میں رکھی۔بعد ازاں حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طلباء کو ہدایات سے نوازتے ہوئے فرمایا: احمدی طلبہ کا بنیادی فرض احمدی اسٹوڈنٹس کو ہر وقت یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اور اس بارے میں میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہتا رہتا ہوں ، آپ کی احمدیت جو ہے اس کی ایک انفرادیت ہونی چاہیے۔اس ملک میں جہاں یونیورسٹیز میں یا کالجز میں اسکولز میں پڑھ رہیں مختلف قومیتوں کے لوگ، اب یہاں اس ملک میں آگئے ہیں، بھی داخل ہوں گے، مسلمان بھی ان میں ہیں۔اکثریت عیسائیت کی ہوگی اور عیسائیوں میں سے ایسے ہیں اکثریت نئی نسل جو ہے وہ مذہب کے لحاظ سے لاتعلق ہو گئی ہے۔ان کو کوئی احساس نہیں کہ مذہب کیا چیز ہے مادیت کی طرف رجحان زیادہ ہو گیا ہے۔ان کے خیال میں مذہب ایک ثانوی چیز ہے ہر شخص کا اپنا ایک معاملہ ہے اس کا قومی ترقی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔جب کہ ایک مسلمان کا ، ایک احمدی کا یہ نظریہ ہونا چاہئے اور ہے کیونکہ (دین حق) کی خوبصورت تعلیم جو ہے وہ ایسی ہے حسین تعلیم ہے جو زندگی کے ہر پہلوکو گور (Cover) کرتی ہے اس لئے ( دین حق) نے ، جو اخلاق پیدا کرنے اور اخلاق کو بڑھانے کے لئے ہے ، وہ صرف اس کی ذات تک محدود نہیں ہے بلکہ معاشرے کا بھی احاطہ کرتی ہے۔معاشرے کو بھی کور کرتی ہے اور ہر شخص جو با اخلاق ہے اس سے معاشرے میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔اس لئے اپنا یہ کردار ادا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو ( دین حق کا صحیح نمونہ بنائیں۔( دین حق کی تعلیم تو وہ ہے کہ اگر چودہ سو سال پہلے جائیں ، وہ عرب کے