مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 169 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 169

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 169 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کرنے والا بھی ہے، نیکیوں کی توفیق دینے والا بھی ہے اور نیکیوں کا بہترین اجر دینے والا بھی ہے،اس کے سامنے جھکے رہنا چاہئے ، اس سے مدد مانگنی چاہئے۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلهُ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُصْرَفُوْنَ (الزمر: 7) یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشا ہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔پس تم کہاں الٹے پھرائے جاتے ہو۔توجہ کرو اپنے خدا کی طرف کہ اُسی کی طرف جانا ہے۔پس اپنے پیدائش کے مقصد کو سمجھ کر اس کے بتائے ہوئے احکامات کی نافرمانی نہ کرو۔ہر ایک عقلمند انسان کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 اپریل 2007 ء )