مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 150
مشعل راہ جلد پنجم حصہ چہارم 150 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 23 فروری 2007ء سے اقتباس ہالینڈ کی پارلیمنٹ کا ( دین حق ) پر حملہ اور ہماری ذمہ داری۔آج آئے دن مغرب کے کسی نہ کسی ملک میں اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مختلف طریقوں سے غلط پرو پیگنڈا کر کے آپ کے مقام کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ دنوں ہالینڈ کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے ایک ہرزہ سرائی کی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تعلیم اور قرآن کریم کے بارے میں انتہائی بیہودہ اور ظالمانہ الفاظ کا استعمال کیا۔جہاں بھی اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس قسم کی بیہودہ گوئی کی جاتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں ، اس ملک میں ، جماعت احمد یہ جواب دیتی ہے۔ہالینڈ والوں کو بھی میں نے کہا تھا کہ اخباروں میں بھی لکھیں اور ( دین حق ) کی خوبصورت تعلیم کا تصور ان کے ذہنوں میں پیدا کریں تا کہ عوام کے ذہنوں سے اس اثر کو زائل کیا جائے۔دراصل ( دین حق ) ہی ہے جو اس زمانے میں مذہب اور خدا کا عقلی اور حقیقی تصور پیش کرتا ہے۔اس طرح اگر تو یہ لوگ جو ( دین حق ) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اس قسم کی لغو اور بیہودہ باتیں لاعلمی یا کم علمی کی وجہ سے کرتے ہیں تو ان کو بتائیں کہ ( دین حق) کی خوبصورت تعلیم کیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ زندگی کے ہر شعبے میں کیا ہے۔مخلوق خدا سے ہمدردی کس طرح آپ کے پاک دل میں بھری ہوئی ہے تا کہ ان کے ذہن صاف ہوں۔لیکن اگر ان کے دل صرف بغض اور کینے سے بھرے ہوئے ہیں اور کچھ سننے کے لئے تیار نہیں تو پھر اتمام حجت ہو جائے گا۔بہر حال آج یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو ہر احمدی نے انجام دینا ہے۔ممبر پارلیمنٹ کے اعتراضات کے پر معارف جوابات ہالینڈ کے ممبر آف پارلیمنٹ جس کا میں نے ذکر کیا ، اس کا جہاں تک تعلق ہے، لگتا ہے اس کے دل میں