مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 80 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 80

80 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم پس معاشرے کو تکلیف سے بچانے کے لیے اپنے آپ کو اس بیماری سے بچانے کے لیے پاک دل ہوکر اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے ، دعا کرنی چاہئے۔یہ رویے اگر ہوں گے تو یقینا یہ ایسے رویے ہیں جو معاشرے کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے والے ہوں گے۔رنجشوں کو لمبانہ کریں پھر آپس کے تفرقہ کو دور کرنے کے لیے، آپس میں محبت کرنے کے لیے آنحضرت ﷺ نے ایک نہایت خوبصورت اصل ہمیں بتادیا۔روایت میں آتا ہے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ایک مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے اور یہ کہ وہ راستے میں ایک دوسرے سے ملیں تو منہ پھیر لیں۔ان دونوں میں سے بہترین وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔( صحیح بخاری صحیح مسلم۔سنن ابی داؤ د کتاب الادب ) پس آپس کی رنجشوں کو لمبا نہیں کرنا چاہئے اس سے تفرقہ پیدا ہوتا ہے اور بڑھتے بڑھتے جماعتی وقار کو نقصان پہنچاتا ہے۔غیر اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔کئی خط آتے ہیں لوگ لکھتے ہیں کہ فلاں شخص کے ساتھ ناراضگی تھی ، آپ کے کہنے پر جب میں اس کے پاس گیا اور اس سے اپنی غلطی کی معافی مانگی تو اس نے سختی سے مجھے جھڑک دیا۔وہ بات کرنے کا روادار نہیں ، سلام کرنے کا روادار نہیں۔یہاں جرمنی میں کئی ایسے واقعات ہیں۔تو جیسا کہ میں نے کہا یہ بڑا غلط طریقہ ہے۔صلح کی بنیاد ڈالنی چاہئے۔اول تو ہر ایک کو پہل کرنی چاہئے۔یہ نظارے نظر آنے چاہئیں کہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دوڑے آئیں۔ایک دوسرے کومعاف کرنے کی عادت ڈالیں۔اور پہلے صلح کی بنیاد ڈال کر بہترین مومن ) بنیں اور ( دین حق ) اور احمدیت کی مضبوطی کا باعث بنیں۔ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ہے نے فرمایا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے عمارت کی مانند ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تقویت پہنچارہا ہوتا ہے۔پھر آپ نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں خوب اچھی طرح سے