مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 36

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 36 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کارخیر میں حصہ لیں اور شامل ہو جائیں اور اس علاقے کے بیمار اور دکھی لوگوں کی دعائیں لیں۔آجکل دل کی بیماریاں بھی زیادہ ہیں۔ہر ایک کو علم ہے کہ ہر جگہ بے انتہا ہو گئی ہیں اور پھر علاج بھی اتنا مہنگا ہے کہ غریب آدمی تو افورڈ (Afford) کر ہی نہیں سکتا۔ایک غریب آدمی تو علاج کروا ہی نہیں سکتا۔پس غریبوں کی دعائیں لینے کا ایک بہترین موقع ہے جو اللہ تعالیٰ آپ کو دے رہا ہے۔اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔الفضل انٹر نیشنل 17 تا 23 جون 2005ء)