مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 194
194 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصه سوم جب تک حُبّ الوطنی اور محب الانسانیت کے گر کو نہیں سمجھے گی اور یہ دونوں جذبات ایک جگہ جمع ہو سکتے ہیں، اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا۔جب انسانیت کی فکر ہوگی اور صرف اپنے ملک کے مفاد نہیں ہوں گے بلکہ گل انسانیت کی فکر ہوگی تبھی امن قائم ہو گا اور اس کے لئے نیک نیت ہونا ضروری ہے۔اللہ کرے کہ ان کو اس کی توفیق ملے ورنہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو خدا تعالیٰ کی لاٹھی چلتی ہے اور آفتوں اور طوفانوں اور بلاؤں کی صورت میں پھر اپنا کام دکھاتی ہے۔اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ وارننگ تمام دنیا کو دی ہوئی ہے جو بھی خدا تعالیٰ کی قائم کردہ حدود سے تجاوز کرے گا وہ اس کی پکڑ میں آئے گا۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہمیں یہ آفتوں کے نظارے نہ دکھائے بلکہ ہمیں وہ دن دکھائے جب تمام ملک ، تمام قومیں ایک ہو کر اپنے پیدا کرنے والے خدا کی پہچان کرتے ہوئے ایک جھنڈے کے نیچے آ جائیں جو اسلام کا جھنڈا ہو۔اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ اپنے عمل اور دعا سے اس بارے میں بھر پور کوشش کرنے والے ہوں۔۔۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 اپریل 2006 ء )