مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 149
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 149 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ خطبه جمعه فرموده 25 نومبر 2005ء سے اقتباسات الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِيُّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُوْنَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَ هُمْ فِي التَّوْرَةِ وَأَلا نُحِيْلِ يَا مُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْههُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْاَ غْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِيْنَ آمَنُوْا بِهِ وَعَزَّرُوْهُ وَنَصَرُوْهُ وَاتَّبَعُوْا التَّوْرَ الَّذِى أُنْزِلَ مَعَةً۔أَوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ (الاعراف: 158) اس آیت کا ترجمہ ہے کہ جو اس رسول نبی امی پر ایمان لاتے ہیں جسے وہ اپنے پاس تو رات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم دیتا ہے اور انہیں بُری بات سے روکتا ہے۔اور ان کے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دیتا ہے اور ان پر ناپاک چیزیں حرام قرار دیتا ہے اور اُن سے اُن کے بوجھ اور طوق اتار دیتا ہے جو اُن پر پڑے ہوئے تھے۔پس وہ لوگ جو اس پر ایمان لائے اور اسے عزت دیتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں اور اُس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔شادی کے موقع پر گانے بجانے کی حدود دنیا کی ہر قوم اور ہر ملک کے رہنے والوں کے بعض رسم و رواج ہوتے ہیں اور اُن میں سے ایک قسم جو رسم و رواج کی ہے وہ ان کی شادی بیاہوں کی ہے چاہے عیسائی ہوں یا مسلمان یا کسی اور مذہب کے ماننے والے۔ہر مذہب کے ماننے والے کا اپنے علاقے ، اپنے قبیلے کے لحاظ سے خوشی کی تقریبات اور شادی بیاہ کے موقع پر خوشی کے اظہار کا اپنا اپنا طریقہ ہے۔اسلام کے علاوہ دوسرے مذہب والوں نے تو ایک طرح ان رسم ورواج کو بھی مذہب کا حصہ بنالیا ہے۔جس جگہ جاتے ہیں، عیسائیت میں خاص طور پر ، ہر جگہ ہر علاقے کے لوگوں کے مطابق ان کے جو رسم ورواج ہیں وہ تقریباً حصہ ہی بن چکے ہیں۔یا بعض ایسے بھی ہیں جو رسم و