مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 140
140 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم سے بڑھا ئیں گے تو ہر جگہ ایک احمدی کا تصور ابھر رہا ہو گا۔اور جہاں کہیں بھی ایسی باتیں ہوں گی اس تعلق کی وجہ سے اور ایک دوسرے سے ہمدردی کی وجہ سے انہیں لوگوں میں سے ایسے لوگ ان محلوں میں، جگہوں میں، علاقوں میں پیدا ہو جائیں گے جو آپ کی طرف داری کر رہے ہوں گے، آپ کے ساتھ ہمدردی کر رہے ہوں گے اور آپ کی طرف سے جواب دے رہے ہوں گے۔ماتحتوں سے ہمدردی اور احسان کریں پھر حکم ہے کہ جو تمہارے ماتحت ہیں جو تمہارے ملازم ہیں جو مالی حیثیت میں کم طبقہ ہے تمہارے زیر نگیں ہیں ان کا بھی خیال رکھو۔ان سے بھی ہمدردی اور احسان کا سلوک کرو۔تو یہ نیکیاں جو تم کر رہے ہو گے تو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہو گے۔اس عاجزی اور نیکی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا قرب پانے والے ہو گے۔پس ابھی رمضان کے بعد ہر ایک کے دل میں تازہ تازہ عبادتوں اور نیکیوں کا اثر قائم ہے اس کو ہمیشہ تازہ رکھیں اور عید کے دن سے ہی تازہ رکھیں۔نمازوں میں، تلاوت قرآن کریم میں ، اعلیٰ اخلاق میں کبھی کمی نہ آنے دیں۔اصل نیکی یہ ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور صرف اپنے حقوق پر زور نہ دیں۔کیونکہ بڑی نیکی یہی ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا جائے نہ کہ اپنے حقوق کا خیال رکھا جائے۔بلکہ کوشش یہ ہو کہ اپنے ذمہ کسی کا حق نہ رہے۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ہونا چاہئے کہ صرف اپنے غموں کو ہی نہ روتے رہیں ، اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو ہی نہ روتے رہیں، بلکہ دوسروں کے غموں دکھوں اور تکلیفوں کو بھی محسوس کریں۔جب ہم اس طرح کر رہے ہوں گے تو نہ صرف یہ ایک دن کی عید منا رہے ہوں گے بلکہ ہمارا ہر دن الفضل انٹر نیشنل 25 نومبر تا یکم دسمبر 2005ء) روز عید ہوگا۔