مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 74
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم ان چیزوں سے بھی بچنا چاہیے۔74 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اسلام آباد کے ماحول میں بھی جو اسلام آباد میں سڑکیں آتی ہیں وہ بہت چھوٹی سڑکیں ہیں۔یہاں بھی شور شرابے یا ہارن وغیرہ یا ہر قسم کی ایسی حرکت سے پر ہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہاں کے لوگوں کو بعض دفعہ اعتراض پیدا ہوتا ہے۔کل بھی کسی نے مجھے بتایا کہ یہاں اخبار میں خبر تھی کہ لوگوں کو اعتراض پیدا ہورہا ہے کہ شور ہوتا ہے اس لیے اس ماحول کا لحاظ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا یہاں شور شرابہ نہیں ہونا چاہیے۔گاڑیاں پارک کرتے ہوئے بھی خیال رکھیں کہ گھروں کے سامنے یا ممنوعہ جگہوں پر پارک نہ ہوں۔ٹریفک کے قواعد کا بھی خیال رکھیں۔جلسہ گاہ میں بھی جو پارکنگ کا شعبہ ہے منتظمین سے پورا تعاون کریں اور جہاں جہاں وہ کہتے ہیں وہیں گاڑیاں کھڑی کریں۔د ڈرائیونگ کے دوران ملکی قانون کی پوری پابندی کریں کیونکہ یورپ میں بعض جگہوں پر بعض سڑکوں پر Speed Limit حد رفتار ) کوئی نہیں ہے یا سپیڈ لمٹ یہاں سے زیادہ ہے۔یہاں کی سپیڈ لمٹ میں اور وہاں کی سپیڈ لمٹ میں فرق ہے۔اس کا یورپ جرمنی وغیرہ سے آنے والے خاص طور پر خیال رکھیں۔ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پہلے آپ نے اپنی اپنی جگہوں پر اپنے ملکوں میں واپس چلے جانا ہے۔جن کو خاص طور پر جلسے کا ویزا ملا ہے ان کو تو اس بات کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔اگر یہ پابندی نہیں کریں گے تو پھر جماعتی نظام بھی حرکت میں آ جاتا ہے۔صفائی کے لیے خاص طور پر جہاں اتنا رش ہو، جگہ چھوٹی ہو اور تھوڑی جگہ پر عارضی انتظام کیا گیا ہو بہت ساری مشکلات پیش آتی ہیں۔تو ہر کوئی یہ کوشش کرے کہ ٹائلٹ وغیرہ کی صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔اگر کوئی کارکن نہیں بھی ہے اور کوئی جاتا ہے تو خود صفائی کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔آخر ایک دوسرے کی مدد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوا کرتا۔آپس میں بھائی بھائی ہوں تو ایسے کام کر لینے چاہئیں۔یہ نہیں ہے کہ کارکن آئے گا تب ہی صفائی ہوگی اور اس کی شکایت میں کروں گا اور انتظامیہ اس سے پوچھے گی تب ہی صفائی ہو گی۔بلکہ چھوٹی موٹی اگر صفائی کی ضرورت ہو تو کر لینی چاہیے۔کیونکہ صفائی کے بارے میں آتا ہے کہ یہ نصف ایمان ہے۔خواتین بھی گھومنے پھرنے میں احتیاط اور پردے کی رعایت رکھیں۔لیکن بعض دفعہ غیر خواتین