مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page v
!!! ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راہ جلد پنجم حصہ دوم تک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج ظالموں کے سروں سے نوچ کر واپس حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش نہیں کر دیتے۔وہی ہمارے لئے طمانیت کا وقت ہے، وہی ہمارے لئے چین اور آرام جان ہے۔اسی کی خاطر ہم مرتے ہیں اور اسی خاطر ہم مرتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ( دین حق ) کا جھنڈا جلد از جلد دنیا کی تمام بڑی سے بڑی سلطنتوں کے بڑے سے بڑے ایوانوں پر لہرایا جائے۔ایک ہی جھنڈا ہو اور وہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہو۔ایک ہی اعلان ہو اور وہ نعرہ تکبیر کا اعلان ہو کہ کوئی خدا نہیں سوائے اس خدا کے جو ایک خدا ہے۔اور کوئی اور رسول باقی نہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو آخری صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہیں۔“ خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985 ) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خلافت احمدیہ سے اخلاص اور وفا کے ساتھ وابستہ و پیوستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔خلیفہ وقت کی رضا ہماری رضا ہو جائے اور امام وقت کی خوشنودی ہمارا مطمح نظر ہو جائے۔نیز خلافت کی نعمت عظمی تا بہ ابد ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے۔آمین