مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 143 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 143

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 143 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اس کے لیے جنت حرام کر دے گا۔اور اسے بہشت نصیب نہیں کرے گا۔(مسلم کتاب الايمان ـ باب استحقاق الوالى الغاش لرعية النار) اب دیکھیں اس انذار کے بعد کون ہے جو بڑھ بڑھ کر اختیارات کو حاصل کرنے کی خواہش کرے یا عہدے کو حاصل کرنے کی خواہش کرے۔یہ تو ایسا خوف کا مقام ہے کہ اگر صحیح فہم اور ادراک ہو تو انسان ایک کونے میں لگ کے بیٹھ جائے۔پس عہدیدار اس فضل الہی کی قدر کریں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اپنی ذمہ داریوں کو نبھا ئیں۔اللہ تعالیٰ کا غضب لینے کی بجائے اس کی محبت حاصل کرنے والے بنیں۔ایک اور روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو سعید بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو لوگوں میں سے زیادہ محبوب اور اس کے زیادہ قریب انصاف پسند حاکم ہوگا اور سخت ناپسندیدہ اور سب سے زیادہ دور ظالم حاکم ہوگا۔(ترمذی ابواب الاحكام باب في الامام العادل) پس سب کو چاہیے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے محبوب بنیں۔اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بننے کے لیے وہ طریقے اختیار کریں جو اللہ تعالیٰ کے رسول نے بتائے ہیں۔ایک روایت میں آتا ہے ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ عمرو بن مرہ نے حضرت معاویہؓ سے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو امام حاجتمندوں ، ناداروں غریبوں کے لیے اپنا دروازہ بند رکھتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضروریات وغیرہ کے لیے آسمان کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔حضور علیہ السلام کے اس ارشاد کو سننے کے بعد حضرت معاویہ نے ایک شخص کو مقرر کر دیا کہ لوگوں کی ضروریات اور مشکلات کا مداوا کیا کرے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔(ترمذی کتاب الاحکام باب فی امام الرعية) پس لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کریں ، اپنے بھائیوں سے ، بہنوں سے اس لیے پیارا اور محبت کا سلوک کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے، اس کا محبوب بننا ہے۔اور یا درکھیں امراء بھی ،صدران بھی اور عہدیداران بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی کہ وہ خلیفہ وقت کے مقرر کردہ انتظامی نظام کا ایک حصہ ہیں اور اس لحاظ سے خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔اس لیے ان کی سوچ اپنے کاموں کو اپنے فرائض کو انجام دینے کے لیے اسی طرح چلنی چاہیے جس طرح خلیفہ وقت کی۔اور انہیں ہدایات پر