مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 123 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 123

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 123 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 5 نومبر 2004ء سے اقتباسات لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيْمٌ (آل عمران: 93) اس کا ترجمہ ہے کہ تم ہرگز نیکی کو نہیں پا سکو گے۔یہاں تک کہ تم ان چیزوں میں سے خرچ کر وجن سے تم محبت کرتے ہوا اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو تو یقینا اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔۔۔۔دفتر اول کے مجاہدین کے کھاتوں کو زندہ رکھیں اور آج ہم جو دنیا کے مختلف ممالک میں احمدیت کی ترقی کے نظارے دیکھ رہے ہیں یہ ان پہلے لوگوں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے۔جماعتی ترقی کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے انفرادی طور پر بھی اُن لوگوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں کیا۔اُن لوگوں نے اُس وقت جو چند آنوں اور روپوں کی قربانیاں دی تھیں ان میں سے اکثر کی اولادیں آج بڑی آسودہ حال اور بہتر حالات میں ہیں لاکھوں کما رہی ہیں۔مالی لحاظ سے بڑی اچھی حالت میں ہیں۔بعض ان میں سے شاید ایسے بھی ہوں گے جو تحریک جدید کے اس وقت کے بجٹ کے مطابق شاید آج کل انفرادی طور پر بھی چندہ دے دیتے ہوں۔لیکن ان لوگوں کی قربانیاں بھلائی نہیں جاسکتیں۔اسی لیے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اظہار کیا تھا کہ تحریک جدید کے جو شروع کی قربانی کرنے والے ہیں ان کے کھاتوں کو تا قیامت زندہ رکھا جائے ، ہمیشہ جاری رکھا جائے اور ان کی اولادیں یہ کام اپنے سپر دلیں، اس ذمہ داری کو اٹھا ئیں اور ان کے کھاتے کبھی مرنے نہ دیں۔وہ پانچ ہزار مجاہدین جو تھے ان کے کھاتے کبھی نہ مریں۔شروع میں وہ پانچ ہزار تھے اس کے لیے دو دفعہ حضرت خلیفۃ امسیح الرابع " نے تحریک کی کہ ایسے لوگوں کی اولادیں کچھ ہوش کریں اور آگے آئیں اور اپنے بزرگوں کے کھاتے جو فوت ہوگئے ، جنہوں نے قربانیاں دیں ، ان کھاتوں کو دوبارہ زندہ