مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 121 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 121

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 121 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 2004ء سے اقتباس * وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِيْ وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُوْنَ نام نہاددُعا گو بزرگوں سے بچیں (سورة البقرة : 187)۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ : ” پیر بنیں۔پیر پرست نہ بنیں۔یہاں یہ بھی بتا دوں کہ بعض رپورٹیں ایسی آتی ہیں ، اطلاعیں ملتی رہتی ہیں، پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں میں بھی ، بعض جگہ ربوہ میں بھی کہ بعض احمد یوں نے اپنے دعا گو بزرگ بنائے ہوئے ہیں۔اور وہ بزرگ بھی میرے نزدیک نام نہاد ہیں جو پیسے لے کر یا ویسے تعویذ وغیرہ دیتے ہیں یا دعا کرتے ہیں کہ 20 دن کی دوائی لے جاؤ ، 20 دن کا پانی لے جاؤ یا تعویذ لے جاؤ۔یہ سب فضولیات اور لغویات ہیں۔میرے نزدیک تو وہ احمدی نہیں ہیں جو اس طرح تعویذ وغیرہ کرتے ہیں۔ایسے لوگوں سے دعا کروانے والا بھی یہ سمجھتا ہے کہ میں جو مرضی کرتا رہوں ، لوگوں کے حق مارتا رہوں ، میں نے اپنے بزرگ سے دعا کر والی ہے اس لیے بخشا گیا، یا میرے کام ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ مومن کہلانا ہے تو میری عبادت کرو، اور تم کہتے ہو کہ پیر صاحب کی دعائیں ہمارے لیے کافی ہیں۔یہ سب شیطانی خیالات ہیں ان سے بچیں۔عورتوں میں خاص طور پر یہ بیماری زیادہ ہوتی ہے ، جہاں جہاں بھی ہیں ہمارے ایشین (Asian) ملکوں میں اس طرح کا زیادہ ہوتا ہے یا جہاں جہاں بھی Asians اکٹھے ہوئے ہوتے ہیں وہاں بھی بعض دفعہ ہو جاتا ہے۔اس لیے ذیلی تنظیمیں اس بات کا جائزہ لیں اور ایسے جو بدعات پھیلانے والے ہیں اس کا سد باب کرنے کی کوشش کریں۔اگر چند ایک بھی ایسی سوچ والے لوگ ہیں تو پھر اپنے ماحول پر اثر ڈالتے رہیں گے۔نہ صرف ذیلی تنظیمیں بلکہ جماعتی نظام بھی جائزہ لے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ چند ایک بھی اگر لوگ ہوں گے تو اپنا