مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 117

117 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم اصطلاح کی رو سے اعمال صالحہ میں شمار ہوں گے جو خلیفہ وقت کی ہدایات کے مطابق کئے جائیں۔اگر خلیفہ وقت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہو اس نے بعض ہدایات دی ہوں اور ہم انہیں چھوڑ کر دوسری طرف چلے جائیں تو خواہ وہ کام جنہیں ہم نے کیا ظاہر بین نگاہ میں کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں وہ کام خدام الاحمدیہ کا ایک حلقہ کر رہا ہو تو بھی اور سارے خدام الاحمدیہ مل کر کر رہے ہوں تو بھی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں عمل صالح نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کا ایک جزو یہ بتایا ہے کہ خلیفہ وقت کی اطاعت کی جائے قرآن کریم نے ہمیں یہ بھی بشارت دی کہ اگر تم ایمان کے اوپر قائم رہے اور اگر تم بحیثیت جماعت اس مقام کو جانتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلافت کی نعمت سے نوازا ہے اور نوازتا رہے گا تو پھر جو خلیفہ مقرر ہو اس کے بتائے ہوئے طریق پر عمل کرنا اس کو چھوڑ کر دوسری طرف نہ جانا کہ تمہارا ایسا کرنا فاسقانہ اعمال میں شمار ہو گا اعمال صالحہ میں شمار نہیں ہو گا۔غرض خدام الاحمدیہ کا لائحہ عمل وہ ہے جو حضرت مصلح موعود نے جب مجلس خدام الاحمدیہ کو جاری فرمایا تو ابتداء میں مختلف وقتوں میں خدام الاحمدیہ کے سامنے رکھا یا وہ لائحہ عمل ہے جو میں اب تمہارے لیے بناؤں“۔(مشعل راہ جلد 2 صفحہ 24-23) پس اے احمدی نو جوانوں ! اٹھو! اور اپنے سر کو عجز و انکسار اور متانت و وقار کے ساتھ اٹھا کر چلو کہ خدا کے پیار کے ہاتھ تمہارا ہاتھ تھامنے کو منتظر ہیں، دنیا کی قومیں تمہیں اپنا قائد و معلم بنانے کے لیے تمہارے انتظار میں ہیں۔تم راتوں کے راہب بنو اور دن کو بنی نوع انسان کے خدمت کرنے والے میدانوں کے شیر بنو۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار ( دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفہ ایسیح الخامس (مشکوۃ قادیان ، خدام الاحمدیہ نمبر ستمبر اکتوبر 2004ء)