مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 96
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 96 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی عہد یدار کسی کے لیے ٹھوکر کا باعث نہ بنیں بعض لوگ اتنے جذباتی ہوتے ہیں کہ بعض فیصلوں کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت سے منسوب ہونے سے ہی انکاری ہو جاتے ہیں۔تو یہ بدنصیبی ہے، جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اپنے آپ کو آگ میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔دنیا کے چند سکوں کے عوض اپنا ایمان ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔جماعت میں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شامل ہوئے ہیں، کسی عہدیدار کی جماعت میں تو شامل نہیں ہوئے کہ اس کی غلطی کی وجہ سے اپنا ایمان ہی ختم کر لیں۔بہر حال عہد یداروں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے اور کسی کمزور ایمان والے کے لیے ٹھوکر کا باعث نہیں بننا چاہیے۔حدیث میں آیا ہے کہ عہدیدار بھی پوچھے جائیں گے اگر صحیح طرح سے وہ اپنے فرائض ادا نہیں کر رہے، انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہے۔حدیث میں تو ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے لیے جن کے سپر د کام ہوں اور وہ پوری ذمہ داری سے کام نہیں کر رہے ان کے لیے جنت حرام کر دیتا ہے۔تو عہدیداران کے لیے تو یہ بہت بڑا انذار ہے تو جب خدا تعالیٰ خود ہی حساب لے رہا ہے تو پھر متاثرہ فریق کو کیا فکر ہے۔آپ نیکی پر قائم رہیں تو دنیاوی نقصان بھی خدا تعالیٰ پورا فرما دے گا۔الفضل اند نیشنل 10 تا 16 ستمبر 2004ء)