مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 91
91 ارشادات حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم کی قوت ارادی مضبوط ہو۔اور پھر سگریٹ کی وجہ سے بعض لوگوں کو اور نشوں کی عادت بھی پڑ جاتی ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے امریکہ سے تمباکو نوشی سے متعلق اس کے بہت سے مجرب نقصان ظاہر کرتے ہوئے اشتہار دیا تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اشتہا ر سنایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ : " اصل میں ہم اس لیے اسے سنتے ہیں کہ اکثر نو عمر لڑ کے نو جوان تعلیم یافتہ بطور فیشن ہی کے اس بلا میں گرفتار ومبتلا ہو جاتے ہیں تا وہ ان باتوں کو سن کر اس مضر چیز کے نقصانات سے بچیں“۔یعنی جو لوگ مبتلا ہوتے ہیں وہ یہ باتیں سنیں تو اس کے نقصانات سے بچیں۔فرمایا: ”اصل میں تمبا کو ایک دھواں ہوتا ہے جو اندرونی اعضاء کے واسطے مضر ہے۔اسلام لغو کاموں سے منع کرتا ہے اور اس میں نقصان ہی ہوتا ہے۔لہذا اس سے پر ہیز ہی اچھا ہے۔(ملفوظات جلد 3 صفحہ 110 جدید ایڈیشن) نشہ کرنے والوں کا انجام تو وہ لوگ جو اس لغو عادت میں مبتلا ہیں کوشش کریں کہ اس سے جان چھڑائیں اور والدین خاص طور پر بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ آجکل بچوں کو نشوں کی با قاعدہ پلاننگ کے ذریعے عادت بھی ڈالی جاتی ہے۔اور پھر آہستہ آہستہ یہ ہو جاتا ہے کہ بیچارے بچوں کے برے حال ہو جاتے ہیں۔آپ یہاں بھی دیکھیں کس قدر لوگ ان نشوں کی وجہ سے اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔ایک بہت بڑی تعداد ان ملکوں میں جن میں آپ رہ رہے ہیں ، آپ دیکھیں گے سگریٹ پینے کی وجہ سے حشیش یا دوسرے نشوں میں مبتلا ہوگئی۔اور اپنے کاموں سے بھی گئے ، اپنی ملازمتوں سے بھی گئے ، اپنی نوکریوں سے بھی گئے ، اپنے کاروباروں سے بھی گئے ، اپنے گھروں سے بھی بے گھر ہوئے اور زندگیاں برباد ہوئیں۔بیوی بچوں کو بھی مشکل میں ڈالا۔خود پارکوں ، فٹ پاتھوں یا پلیوں کے نیچے زندگیاں گزار رہے ہیں۔گندے غلیظ حالت میں ہوتے ہیں۔لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلا رہے ہوتے ہیں۔ڈسٹ بنوں (Dust Bins) سے گلی سری چیزیں چن چن کے کھا رہے ہوتے ہیں۔تو یہ سب اس لغو عادت کی وجہ سے ہی ہے۔اس لیے کسی بھی لغو چیز کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیے۔یہی چھوٹی چھوٹی باتیں پھر بڑی بن جایا کرتی ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 3 تا 9 ستمبر 2004ء )